نورالقرآن نمبر 2 — Page 391
روحانی خزائن جلد ۹ ۳۸۹ نور القرآن نمبر ۲ کہ اس بات کا ثبوت انجیل میں سے دو کہ اپنی عورت کو ماں کہنے سے طلاق پڑ جاتی ہے یا یہ کہ اپنے مسیح کی تعلیم کو ناقص مان لو یا یہ ثبوت دو کہ بائبل کی رو سے متینی فی الحقیقت بیٹا ہو جاتا اور بیٹے کی طرح وارث ہو جاتا ہے اور اگر کچھ ثبوت نہ دے سکو تو بجز اس کے اور کیا کہیں کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ مسیح بھی تم پر لعنت کرتا ہے کیونکہ مسیح نے انجیل میں کسی جگہ نہیں کہا کہ اپنی عورت کو ماں کہنے سے اس پر طلاق پڑ جاتی ہے اور آپ جانتے ہیں کہ یہ تینوں امر ہم شکل ہیں ۔ اگر صرف منہ کے کہنے سے ماں نہیں بن سکتی تو پھر بیٹا بھی نہیں بن سکتا اور نہ باپ بن سکتا ہے اب اگر کچھ دیا ہو تو صحیح کی گواہی قبول کر لو یا اس کا کچھ جواب دو اور یا د رکھو کہ ہر گز نہیں دے سکو گے اگر چہ فکر کرتے کرتے مر ہی جاؤ کیونکہ تم کا ذب ہو اور مسیح تم سے بیزار ہے ۔ ۔ اور آپ کا یہ شیطانی وسوسہ کہ خندق کھود نے کے وقت چاروں نمازیں قضا کی گئیں اول آپ لوگوں کی علمیت تو یہ ہے کہ قضا کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ اے نادان قضا نماز ادا کرنے کو کہتے ہیں ۔ ترک نماز کا نام قضا ہر گز نہیں ہوتا ۔ اگر کسی کی نماز ترک ہو جا وے تو اس کا نام فوت ہے اسی لئے ہم نے پانچ ہزار روپے کا اشتہار دیا تھا کہ ایسے بے وقوف بھی اسلام پر اعتراض کرتے ہیں جن کو ابھی تک قضا کے معنی بھی معلوم نہیں جو شخص لفظوں کو بھی اپنے محل پر استعمال نہیں کر سکتا وہ نادان کب یہ لیاقت رکھتا ہے کہ امور پرا