نشانِ آسمانی — Page 435
روحانی خزائن جلد ۴ ۴۳۵ نشان آسمانی لگاتے ہیں دل اپنا اس پاک سے وہی پاک جاتے ہیں اس خاک سے خدائے تعالی اس خصلت اور ہمت کے آدمی اس امت میں زیادہ سے زیادہ کرے آمین ثم آمین چہ خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دین بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقین بودے طب روحانی یہ کتاب حضرت حاجی منشی احمد جان صاحب مرحوم کی تالیفات میں سے ہے۔ حاجی صاحب موصوف نے اس کتاب میں اس علم مخفی سلب امراض اور توجہ کو مبسوط طور پر بیان کیا ہے جس کو حال کے مشائخ اور پیرزادے اور سجادہ نشین پوشیدہ طور پر اپنے خاص خاص خلیفوں کو سکھلایا کرتے تھے اور ایک عظیم الشان کرامت خیال کی جاتی تھی اور جس کی طلب میں اب بھی بعض مولوی صاحبان دور دور کا سفر اختیار کرتے ہیں۔ اس لئے محض اللہ عام و خاص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس کتاب کو منگوا کر ضرور ہی مطالع کریں کہ یہ بھی منجملہ ان علوم کے ہے جو انبیاء پر فائض ہوئے تھے بلکہ حضرت مسیح کے معجزات تو اسی علم کے سرچشمہ میں سے تھے۔ کتاب کی قیمت ایک روپیہ ہے صاحبزادہ افتخاراحمد صاحب جولدھیانہ محلہ جدید میں رہتے ہیں۔ ان کی خدمت میں خط و کتابت کرنے سے قیمت مل سکتی ہے۔ کتب موجودہ حضرت اقدس مهدی و مسیح موعود علیہ السلام حصہ چہارم براہین احمدیه ۸/ للعه + سرمه چشم آریه ۱۲/ + شحنه جق ۱۶ + فتح اسلام ۱۴ + توضیح مرام ۱۴ + ازالہ اوہام / + الحق مباحثه لود یا نہ ۱۲/ + الحق مباحثہ دہلی عہ۔ فیصلہ آسمانی ۲/ + نشان آسمانی سر۔ آئینہ کمالات اسلام معه تبلیغ عربی معہ ترجمه فارسی علی برکات الدعا۲ ۔ شہادت القرآن ۶ر تحفہ بغداد عر بی ۲ - ۴۸)