مسیح ہندوستان میں — Page 101
روحانی خزائن جلد ۱۵ کرلن کے بیٹے خشک 1+1 مسیح ہندوستان میں قبائل کر لن کے بیٹے قبائل خشکی زازی زاز بابی سوری باب سور آفرید آفریدی انگنیش بنگنیشی طوری لنڈ یپور لنڈ بیپوری تَمَّ كَلامُهُ اور کتاب مخزن افغانی تالیف خواجہ نعمت اللہ ہراتی بعہد جہانگیر شاہ تالیف شده ۱۰۱۸ ہجری جس کو پروفیسر برنہارڈ ڈورن (خار کو یونیورسٹی) نے بمقام لندن ترجمہ کر کے ۱۸۳۶ء میں شائع کیا ہے اس کے مفصلہ ذیل ابواب میں یہ بیان ہے۔ باب اول میں بیان تاریخ یعقوب اسرائیل ہے جس سے اس (افغان) قوم کا شجرہ نسب شروع ہوتا ہے۔ باب دوم میں مضمون تاریخ شاہ طالوت ہے یعنی افغانوں کا شجرہ نسب طالوت سے ملایا گیا ہے۔ صفحہ ۲۲ ۲۳۰ میں لکھا ہے کہ طالوت کے دو بیٹے تھے ۔ بر خیاہ اور ارمیاہ ۔ بر خیاہ کا بیٹا آصف تھا اور ارمیاہ کا افغان ۔ اور صفحہ ۲۴ میں لکھا ہے کہ افغان کے ۲۴ بیٹے تھے اور افغان کی اولاد کے برابر کوئی اور اسرائیلی قبیلہ میں نہ تھا۔ اور صفحہ ۱۵ میں لکھا ہے کہ بخت نصر نے تمام شام پر قبضہ کر لیا اور اقوام بنی اسرائیل کو جلا وطن کر کے غور، غزنی، کابل ، قندہار اور کوہ فیروز کے کو ہستانی علاقوں میں لا بسایا جہاں خاص کر آصف اور افغان کی اولا درہ پڑی۔ معتبر تواریخ مثلا تاریخ طبری، مجمع الانساب، گزیدہ جہاں کشائی مطلع الانوار، معدن اکبر سے خلاصہ کر کے یہ کتاب بنائی گئی ہے۔ (دیکھو صفحہ ۳ د یا چہاز مصنف) سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” ۴۰ “ ہونا چاہیے۔(ناشر) علوم ہوتا ہے ۲۵ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)