مجموعہ آمین — Page 505
ترجمہ فارسی عبارات صفحہ ۷۶، ۳۵۵، ۴۲۹۔اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزدیک آگیا اور اب وہ وقت آرہا ہے کہ محمدی گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا صفحہ ۱۳۲۔چودھویں ہجری میں چاند اور سورج کو گرہن لگے گا۔وہ مہدی اور دجال کے ظہور کا نشان ہوگا صفحہ ۱۵۴۔سینکڑوں عمدہ نکات پر تو کان نہیں کرتا لیکن کوئی خطا دیکھے تو شور مچانے لگ جاتا ہے صفحہ ۱۵۵۔آسمان نشان برساتا ہے اور زمین الوقت کہتی ہے، اس پر بھی تو ان لوگوں کی عداوتوں کینوں اور انکار کو دیکھ۔اے ملامت کرنے والے خدا کے لئے زمانہ کے حالات پر ایک نظر ڈال پس خدا ایسے خطرے کے وقت کیوں کر خاموش رہتا صفحہ ۱۵۶۔دین کے مصیبت زدوں نے مجھے آسمان سے بلایا ہے اور میں ایسے وقت پر آیا ہوں کہ دل غم کے مارے خون ہو چکے تھے۔ہمارے دعویٰ کو سینکڑوں نشانوں سے تقویت دی گئی چاند اور سورج بھی ہماری تصدیق کے لئے کھڑے ہو گئے صفحہ ۳۲۷۔جب میں ہی نہ رہوں تو اس کے بعد تیرا آنا بے کار ہے صفحہ ۳۵۹۔اگر روح القدس کا فیض مدد کرے تو سبھی وہ کام ہم کریں جو مسیحا کیا کرتا تھا