مجموعہ آمین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 504 of 615

مجموعہ آمین — Page 504

IA روحانی خزائن جلد ۱۷ ۵۰۴ مجموعه آمین معمہ کھل گیا روشن ہوئی بات وہ آیا منتظر تھے جس کے دن رات دکھائیں آسماں نے ساری آیات زمیں نے وقت کی دے دیں شہادات پھر اس کے بعد کون آئے گا ہیہات خدا نے اک جہاں کو خدا سے کچھ ڈرو چھوڑو معادات یہ سنا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي مسیح وقت اب دنیا میں آیا خدا نے عہد کا دن ہے دکھایا مبارک وہ جو اب ایمان لایا صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا وہی کے اُن کو ساقی نے پلا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي خدا کا ہم پر بس لطف و کرم ہے وہ نعمت کون سی باقی جو کم ہے زمین قادیاں اب محترم ہے ہجوم خلق سے ارض حرم ہے ظهور عون و نصرت دمبدم ہے حسد سے دشمنوں کی پشت خم ہے سنو اب وقت توحید اتم ہے ستم اب مائل ملک عدم ہے خدا نے روک ظلمت کی اُٹھا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي مجموعه آمین، مطبوعه ۲۷ نومبر ۱۹۰۱ء 000