محمود کی آمین — Page 323
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۳۲۱ محمود کی آمین تو سچے وعدوں والا منکر کہاں کدھر ہیں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِی (۵) کر انکو نیک قسمت دے انکو دین و دولت کر انکی خود حفاظت ہو ان پر تیری رحمت دے رشد اور ہدایت اور عمر اور عزت یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يُرَانِي اے میرے بندہ پرور کر انکو نیک اختر رتبہ میں ہوں یہ برتر اور بخش تاج و افسر تو ہے ہمارا رہبر تیرا نہیں ہے ہمسر یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يُرَانِي شیطاں سے دور رکھیو اپنے حضور رکھیو جاں پر ز نور رکھیو دل میں سرور رکھیو ان پر میں تیرے قرباں رحمت ضرور رکھیں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يُرَانِي میری دعائیں ساری کریو قبول باری میں جاؤں تیرے واری کر تو مدد ہماری ہم تیرے در پہ آئے لے کر امید بھاری یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يُرَانِي لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اسکو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا دن ہوں مرادوں والے پرنور ہو سویرا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اسکے ہیں دو برادر انکو بھی رکھیو خوشتر تیرا بشیر احمد۔ تیرا شریف اصغر کر فضل سب پہ یکسر رحمت سے کر معطر یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يُرَانِي یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ انکو گندے کران سے دور یا رب دنیا کے سارے پھندے چنگے رہیں ہمیشہ کر یو نہ ان کو مندے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي اے میرے دل کے پیارے اے مہرباں ہمارے کر انکے نام روشن جیسے کہ ہیں ستارے یہ فضل کر کہ ہوویں نیکو گہر یہ سارے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اے میری جاں کے جانی اے شاہ دو جہانی کر ایسی مہربانی ان کا نہ ہووے ثانی دے بخت جاودانی اور فیض آسمانی یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي