لیکچر لدھیانہ — Page 276
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۲۶ لیکچرلدھیانہ یہاں اس کے برخلاف معاملہ ہے۔ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں صادق ہوں اس کی طرف سے آیا ہوں مگر مجھے کذاب اور مفتری کہا جاتا ہے۔ اور پھر اللہ تعالیٰ ہر مقدمہ اور بلا میں جو قوم میرے خلاف پیدا کرتی ہے مجھے نصرت دیتا ہے۔ اور اُس سے مجھے بچاتا ہے۔ اور پھر ایسی نصرت کی کہ لاکھوں انسانوں کے دل میں میری محبت ڈال دی۔ میں اس پر اپنی سچائی کو حصر کرتا ہوں۔ اگر تم کسی ایسے مفتری کا نشان دے دو کہ وہ کذاب ہو اور اللہ پر اس نے افترا کیا ہو اور پھر خدا تعالیٰ نے اس کی ایسی نصرتیں کی ہوں اور اس قدر عرصہ تک اسے زندہ رکھا ہوا اور اس کی مرادوں کو پورا کیا ہو ۔ دکھاؤ۔ یقینا سمجھو کہ خدا کے مرسل ان نشانات اور تائیدات سے شناخت کئے جاتے ہیں۔ جو خدا تعالیٰ ان کے لئے دکھاتا اور اُن کی نصرت کرتا ہے۔ میں اپنے قول میں سچا ہوں۔ اور خدا تعالیٰ جو دلوں کو دیکھتا ہے وہ میرے دل کے حالات سے واقف اور خبر دار ہے۔ کیا تم اتنا بھی نہیں کہہ سکتے جو آل فرعون کے ایک آدمی نے کہا تھا۔ اِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ ۔ کیا تم یہ یقین نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ جھوٹوں کا سب سے زیادہ دشمن ہے۔ تم سب مل کر جو مجھ پر حملہ کرو۔ خدا کا غضب اس سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے۔ پھر اس کے غضب سے کون بچا سکتا ہے۔ یہ آیت جو میں نے پڑھی ہے اس میں یہ نکتہ بھی یادرکھنے کے قابل ہے کہ وعید کی پیشگوئیاں بعض پوری کر دے گا۔ گل نہیں کہا۔ اس میں حکمت کیا ہے؟ حکمت یہی ہے کہ وعید کی پیشگوئیاں مشروط ہوتی ہیں۔ وہ تو بہ، استغفار اور رجوع الی الحق سے مل بھی جایا کرتی ہیں۔ پیشگوئی دو قسم کی ہوتی ہے ایک وعدہ کی جیسے فرمایا: وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ اہل سنت مانتے ہیں کہ اس قسم کی پیشگوئیوں میں تخلف نہیں ہوتا کیونکہ خدا تعالیٰ کریم ہے۔ لیکن وعید کی پیشگوئیوں میں وہ ڈرا کر بخش بھی دیتا ہے اس لئے کہ وہ رحیم ہے۔ بڑا نادان اور اسلام سے دور پڑا ہوا ہے وہ شخص جو کہتا ہے وعید کی سب پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں۔ وہ المؤمن:۲۹ ۲ النور: ۵۶