کتاب البریہ — Page 8
روحانی خزائن جلد ۱۳ خرچ ہوئے اور وہ تمام کتابیں عرب اور بلا د شام اور روم اور مصر اور بغداد اور افغانستان میں شائع کی گئیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ کسی نہ کسی وقت ان کا اثر ہوگا۔ کیا اس قدر بڑی کارروائی اور اس قدر دور دراز مدت تک ایسے انسان سے ممکن ہے جو دل میں بغاوت کا ارادہ رکھتا ہو؟ پھر میں پوچھتا ہوں کہ جو کچھ میں نے سرکار انگریزی کی امداد اور حفظ امن اور جہادی خیالات کے روکنے کے لئے برابر سترہ سال تک پورے جوش سے پوری استقامت سے کام لیا۔ کیا اس کام کی اور اس خدمت نمایاں کی اور اس مدت دراز کی دوسرے مسلمانوں میں جو میرے مخالف ہیں کوئی نظیر ہے؟ اگر میں نے یہ اشاعت گورنمنٹ انگریزی کی سچی خیر خواہی سے نہیں کی تو مجھے ایسی کتابیں عرب اور بلا دشام اور روم وغیرہ بلا داسلامیہ میں شائع کرنے سے کس انعام کی توقع تھی؟ یہ سلسلہ ایک دو دن کا نہیں بلکہ برابر سترہ سال کا ہے اور اپنی کتابوں اور رسالوں کے جن مقامات میں میں نے یہ تحریریں لکھیں ہیں ان کتابوں کے نام معہ ان کے نمبر صفحوں کے یہ ہیں۔ جن میں سرکار انگریزی کی خیر خواہی اور اطاعت کا ذکر ہے۔ نام کتاب تاریخ طبع نمبر صفحہ ابراہین احمدیہ حصہ سوم م براہین احمدیہ حصہ چہارم ۱۸۸۲ء الف سے ب تک (شروع کتاب) ۱۸۸۴ء الف سے دتک ايضاً آریہ دھرم ( نوٹس) درباره توسیع دفعه ۲۹۸ ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء ۵۷ سے ۶۴ تک آخر کتاب التماس شامل آریہ دھرم ايضاً ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء سے ۴ تک آخر کتاب درخواست شامل آریہ دھرم ايضاً ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء ۶۹ سے ۷۲ تک آخر کتاب ۲۱ /اکتوبر ۱۸۹۵ء سے ۸ تک خط درباره توسیع دفعه ۲۹۸ آئینہ کمالات اسلام فروری ۱۸۹۳ء ۱۷ سے ۲۰ تک اور ا۵۱ سے ۵۲۸ تک نور الحق حصہ اول (اعلان) ۵۱۳۱۱ ۲۳ سی ۵۴ تک