کتاب البریہ — Page 334
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۳۳۴ انسان کا کام نہیں۔ انسان ہر ایک وقت اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔ اور گورنمنٹ انگریزی کی خیر خواہی کی نسبت جو میرے پر حملہ کیا گیا ہے یہ حملہ بھی محض شرارت ہے۔ سلطان روم کے حقوق بجائے خود ہیں مگر اس گورنمنٹ کے حقوق بھی ہمارے سر پر ثابت شدہ ہیں اور ناشکر گذاری ایک بے ایمانی کی قسم ہے۔ اے نادانو ! گورنمنٹ انگریزی کی تعریف تمہاری طرح میری قلم سے منافقانہ نہیں نکلتی ۔ بلکہ میں اپنے اعتقاد اور یقین سے جانتا ہوں کہ درحقیقت خدا تعالیٰ کے فضل سے اس گورنمنٹ کی پناہ ہمارے لئے بالواسطہ خدا تعالیٰ کی پناہ ہے۔ اس سے زیادہ اس گورنمنٹ کی پُر امن سلطنت ہونے کا اور کیا میرے نزدیک ثبوت ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ پاک سلسلہ اسی گورنمنٹ کے ماتحت برپا کیا ہے۔ وہ لوگ میرے نزدیک سخت نمک حرام ہیں جو حکام انگریزی کے رو برو ان کی خوشامدیں کرتے ہیں۔ ان کے آگے گرتے ہیں۔ اور پھر گھر میں آ کر کہتے ہیں کہ جو شخص اس گورنمنٹ کا شکر کرتا ہے وہ کافر ہے۔ یاد رکھو اور خوب یاد رکھو کہ ہماری یہ کارروائی جو اس گورنمنٹ کی نسبت کی جاتی ہے منافقانہ نہیں ہے۔ وَ لَعْنَةُ الله عَلَى المُنافقین بلکہ ہمارا یہی عقیدہ ہے جو ہمارے دل میں ہے۔ اور بزرگ مذکور جس نے ہماری پردہ دری کے لئے پیشگوئی کی اس بات کو یا د رکھے کہ ہماری طرف سے اس میں کچھ زیادت نہیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی اور ہم نے بد دعا کی ۔ آئندہ ہمارا اور ان کا خدا تعالیٰ کی جناب میں فیصلہ ہے۔ اگر ان کی رائے بچی ہے تو ان کی پیشگوئی پوری ہو جائے گی ۔ اور اگر جناب الہبی میں اس عاجز کی کچھ عزت ہے تو میری دعا قبول ہو جائے گی۔ تاہم میں نے اس دعا میں یہ شرط رکھ لی ہے کہ اگر بزرگ مذکور قادیان میں آکر اپنی بے باکی سے ایک مجمع میں تو بہ کریں تو خدا تعالیٰ یہ حرکت ان کو معاف کرے ورنہ اب