کتاب البریہ — Page 313
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۳۱۳ کتاب البرية جواب دیں اور یقین رکھیں کہ گورنمنٹ ہر ایک مظلوم کی تائید کرنے کو طیار ہے۔ اس مقدمہ کانمونہ عقلمندوں کے لئے کافی ہے کہ کیونکر حکام کی عدالت اور انصاف پسندی نے پادریوں کی ایک کثیر جماعت کو ان کے مقاصد سے محروم اور نا کام رکھا۔ سو یہی نصیحت ہے کہ اپنے طور پر کوئی اشتعال اور کوئی سختی ظاہر مت کرو اور کسی آزار اٹھانے کے وقت حکام سے استغاثہ کرو اور اگر معاف کرو اور در گذرا اور صبر سے کام لو تو یہ تمہارے لئے استغاثہ کی نسبت بہتر طریق ہے کیونکہ مقدمات اٹھانا اور نانشیں کرتے پھرنا ان لوگوں کی شان کے لائق نہیں ہے جو ایک بڑا حصہ اخلاق کا اپنے اندر رکھتے ہیں۔ فقط یکم رمضان المبارک ۱۳۱۵ھ راقم خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان جائیں گے اور باعث ریل اونٹ بریکار ہو جائیں گے ۔ اور فصوص الحکم میں شیخ ابن العربی اپنا ایک کشف یہ لکھتے ہیں کہ وہ خاتم الولایت ہے اور تو ام پیدا ہوگا۔ اور ایک لڑکی اس کے ساتھ متولد ہوگی اور وہ چینی ہو گا یعنی اس کے باپ دادے چینی ممالک میں رہے ہوں گے سوخدا تعالیٰ کے ارادے نے ان سب باتوں کو پورا کر دیا۔ میں لکھ چکا ہوں کہ میں تو ام پیدا ہوا تھا اور میرے ساتھ ایک لڑکی تھی اور ہمارے بزرگ سمرقند میں جو چین سے تعلق رکھتا ہے رہتے تھے۔ بالا خرید بھی لکھنے کے لائق ہے کہ اب تک جو کتا ہیں میں نے تالیف کر کے شائع کیں وہ بہ تفصیل ذیل ہیں: براهین احمدیه سرمه چشم آریه شحنه حق فتح اسلام۔ توضیح مرام۔ ازاله اوهام آسمانی فیصله نشان آسمانی آئینه کمالات اسلام تحفه بغداد۔ اتمام الحجة سر الخلافة انوار الاسلام۔ كرامات الصادقين۔ حمامة البشرى۔ بركات الدعا۔ نور الحق ضياء الحق نور القرآن۔ ست بچن۔ آریه دهرم۔ انجام آتهم۔ شهادة القرآن سراج منير ۔ حجة الله۔ تحفه قيصريه۔ جواب سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا رساله استفتاء۔ تقرير جلسه مهوتسو۔ مباحثه جنگ مقدس دیگر مباحثات کی تقریریں۔ اشتهارات وغيره۔ منه دیکھو منتخب کنز العمال جلد ششم صفحه ۶ جو حاشیہ مسند امام احمد پر ہے بعد ابواب مہدی و عیسی موعود وغیرہ اور اگر یہ کتاب میسر نہ ہوتو رسالہ چہل حدیث مؤلفه اخوی مکرم مولوی محمد احسن صاحب کا مطالعہ کرو جوعنقریب طبع ہو گا۔ منه