کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 311 of 630

کتاب البریہ — Page 311

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۳۱۱ كتاب البرية یہ سراسر عیسائیوں کی بناوٹ ہے۔ ایسا ہی کپتان لیمار چنڈ صاحب ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (۲۷) گورداسپور نے اپنی عقلمندی سے فی الفور سمجھ لیا کہ یہ تمام منصوبہ بے اصل اور جھوٹا ہے۔ اور باوجود یکہ مقدمہ ایک مذہبی رنگ میں تھا مگر انہوں نے نہ چاہا کہ انصاف کو ہاتھ سے دے کر اور مذہبی تعصب سے کام لے کر کسی پر ظلم کریں۔ لیکن افسوس کہ شیخ محمد حسین بٹالوی نے مسلمان کہلا کر اس جھوٹے مقدمہ کی تائید کی اور خود بڑے جوش سے ڈاکٹر کلارک کا گواہ بن کر عدالت میں آیا لیکن عدالت نے اس کے بیان کو ایک ذرہ عزت کی نظر سے نہ دیکھا بلکہ کرسی کی درخواست پر سخت جھڑ کیاں دیں اور نہایت ناراضگی ظاہر کی کہ تو نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر کرسی ملنے کا کیوں سوال کیا۔ پس یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک نشان تھا کہ ایک ایسا شخص جو میری ذلت کی خواہش رکھتا تھا اس کو عین عدالت میں سخت ذلت پیش آئی و یا دردانگیز مار پڑی۔ اس جگہ یہ بات بھی دوبارہ بیان کرنے کے لائق ہے کہ ڈاکٹر کلارک کے یک طرفہ بیان کی وجہ سے عدالت کو یہ خیال پیدا ہوا تھا کہ گویا ہماری طرف سے عیسائیوں کے مقابل پر سخت الفاظ استعمال ہوتے ہیں اسی وجہ سے عدالت نے آئندہ کے لئے بذریعہ نوٹس یہ ہدایت کی تھی کہ ایسے الفاظ پھر استعمال نہ ہوں۔ میں نے اسی وقت صاحب مجسٹریٹ ضلع کو یہ کہا تھا کہ میری طرف سے کوئی تختی ابتدائی طور پر نہیں ہوئی بلکہ پادری صاحبوں کی طرف سے سختی ہوئی ہے۔ اور میں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت کئی بستے ایسے عیسائی کتابوں کے میرے پاس موجود ہیں جن میں واپس لائے گا۔ ان حدیثوں میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اس کے اوائل زمانہ میں ایمانی حالت لوگوں کی نہایت ہی گری ہوئی ہوگی اور وہ اس لئے آئے گا کہ پھر دوبارہ بڑی طاقت اور قوت اور انشانوں کے ساتھ اس حالت کو دلوں میں قائم کرے تب نہ بت رہیں گے اور نہ صلیب رہے گی اور سمجھدار دلوں پر سے ان کی عظمت اٹھ جائے گی اور یہ سب باتیں باطل دکھائی دیں گی اور بچے خدا کا پھر چہرہ نمایاں ہو جائے گا۔ مگر یہ نہیں کہ دنیا کی جنگوں کی طرح مسیح موعود کوئی جنگ کرے گا یا دنیا کے ہتھیاروں کی طرف حاجت پڑے گی بلکہ خدا اپنے بزرگ نشانوں کے ساتھ اور اپنے نہایت پاک معارف کے ساتھ اور نہایت قوی دلائل کے ساتھ دلوں کو اسلام کی طرف پھیر دے گا اور وہی منکر رہ جائیں گے جن کے دل مسخ شدہ ہیں۔ خدا ایک ہوا چلائے گا جس طرح موسم بہار کی ہوا چلتی ہے اور ایک روحانیت آسمان سے نازل ہوگی اور مختلف بلاد اور ممالک میں بہت جلد پھیل جائے گی اور جس طرح بجلی مشرق اور مغرب میں اپنی چمک ظاہر کر دیتی ہے ایسا ہی اس روحانیت کے ظہور کے وقت ہوگا۔ تب جو