کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 310 of 630

کتاب البریہ — Page 310

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۳۱۰ ۲۷۰ محسن گورنمنٹ کا شکر ادا کرنا ضروری ہے کہ باوجود یکہ مقدمہ پادریوں کی طرف سے تھا مگر مجسٹریٹ ضلع نے جو ایک انگریز تھا ہر گز روا نہ رکھا کہ ایک ذرہ پادریوں کی رعایت کی جائے اور جو کچھ انصاف کا تقاضا تھا وہی کیا اور اس کی بصیرت اور فراست نے فی الفور دریافت کر لیا کہ بقیه حاشیه الصفة۔ ترى اعينهم تفيض من الدمع يصلون عليك۔ ربنا اننا سمعنا مناديا ينادي للايمان و داعيا الى الله و سراجا منيرا - ملوا دیکھو صفحہ ۲۴۱۔۲۴۲۔ براہین احمدیہ۔ ترجمہ۔ ہم نے تجھے کھلی کھلی فتح دی ہے یعنی دیں گے۔ ولی کی فتح ایک بزرگ فتح ہے اور ہم نے اسے اپنا مقرب اور رازدار بنایا ہے وہ سب سے زیادہ بہادر ہے۔ اگر ایمان ریا پر ہوتا تو وہاں سے لے آتا۔ خدا اس کے برہان کو روشن کرے گا ۔ اے احمد تیرے لبوں پر رحمت جاری ہے۔ میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا اور اپنی محبت تیرے پر ڈالوں گا۔ یعنی لوگ ایک روحانی کشش سے تجھ سے محبت کریں گے اور تیری طرف کھینچے جائیں گے۔ تو حید کو پکڑو۔ تو حید کو پکڑ والے فارس کے بیٹو۔ اور ان کو خوش خبری دے جو تجھ پر ایمان لاتے ہیں کہ وہ خدا کے نزدیک صادق ٹھہر گئے اور ان کا صدق قدم ثابت ہوا تو ان کو میرے الہامات سنا اور مخلوق اللہ سے منہ مت پھیر اور ان کی ملاقات سے مت ملول ہو۔ یعنی وہ وقت آتا ہے کہ وہ کثرت سے اور فوج در فوج تیرے پاس آئیں گے سوطلق اور برداشت سے ان کی ملاقات کرنا۔ اور پھر فرمایا کہ ان میں سے ایک گروہ ہوگا جو اکثر حاضر رہیں گے ) جن کا نام خدا تعالیٰ کے نزدیک اصحاب الصفہ ہے اور تو کیا جانتا ہے کہ اصحاب الصفہ کیا چیز ہیں یعنی ان کی شان بہت بڑی ہے۔ تو دیکھے گا کہ اکثر اوقات ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے اور تجھ پر درود بھیجیں گے یعنی جبکہ وہ کوئی حکمت کے گلے اور معارف اور حقائق سنیں گے یا نشان دیکھیں گے یا انشراح اور یقین کی حالت ان پر غلبہ کرے گی تو وہ محبت اور تو ڈر کے جوش سے تجھ پر درود بھیجیں گے اور تیرے حق میں دعا کریں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے رب ہم نے ایک منادی کرنے والے کی آواز سنی جو ایمان کے لئے منادی کرتا ہے اور خدا کی طرف بلاتا ہے اور چراغ روشن ہے۔ ( لکھ لو ) ان الہامات میں صاف طور پر بتلا دیا کہ بڑا کام تمہارا ایمان کی منادی ہے۔ اور حدیث میں ثابت ہو چکا ہے کہ اس فارسی الاصل کو یہی سخت ضرورت پیش آئے گی کہ لوگوں کا ایمان تازہ ہو اور اس کو قدرت دی جائے گی کہ اگر ایسا زمانہ بھی ہو کہ ایمان بکلی زمین پر سے معدوم ہو جائے تب بھی وہ ایمان کو آسمان سے