کتاب البریہ — Page 306
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۳۰۶ (۲۶۶) یہ بھی ثابت ہو گیا کہ عبدالحمید نے جو اپنا نام بدلا یا یہ صرف اس غرض سے تھا کہ گجرات کے مشن سے وہ بوجہ بد چلنی نکالا گیا تھا اور اس کو اندیشہ تھا کہ اگر میں اصل نام بیان کروں تو پھر مجھے نہیں لیں گے اور اس کا عیسائی ہونا محض کھانے پینے کے لئے تھا اور عدالت میں یہ بھی ثابت ہو گیا کہ کہ نشان ظاہر ہوئے اور پیشگوئیاں ظہور میں آئیں اور پادریوں کا منہ بند کیا گیا ۔ اور اگر وہ حیا سے کام لیں تو آئندہ اعتراض کی ان کو جگہ نہ رہے ۔ اور قرآن کی اعلیٰ تعلیم نے جو میری طرف سے بیان کی گئی بڑے بڑے جلسوں میں لوگوں کا سر جھکا دیا اور عیسائی مذہب کے اصول کو ایسے طور سے تو ڑا گیا کہ کبھی کسی کو پہلے اس سے میسر نہ آیا ۔ بھلا اگر یہ مسیح نہیں ہے تو ہمارے مخالف مولوی پادری صاحبوں کی طرف سے وکیل بن کر کوئی ایک سوال ان کا تو ایسا پیش کریں جس کو ہم نے براہین قطعیہ سے کا لعدم نہیں کر دیا یا یہی دکھاویں کہ ہم سے پہلے اس تحقیقی طور سے کبھی کسی نے جواب دیا تھا۔ ان لوگوں کو خدا تعالے سے شرم کرنی چاہیئے ۔ کہاں تک اور کب تک سچائی سے لڑیں گے ؟!! از آنجملہ نصوص حدیثیہ میں ایک دلیل مسیح موعود کے زمانہ کی یہ لکھی ہے کہ اس کے ظہور سے پہلے زمین ظلم اور جور سے بھری ہوئی ہوگی اور پھر وہ مہدی موعود عدل اور انصاف سے زمین کو پُر کرے گا اور وہ روشن پیشانی اور اونچی ناک والا ہوگا۔ کذا فی المشکوة رواه ابوداؤد والحاکم ایضًا اب ظاہر ہے کہ اس زمانہ میں ہر ایک قسم کے ظلم یعنی معصیت اور افراط اور تفریط اور فسق اور فجور سے زمین بھری ہوئی ہے اور زمین کی تمام تاریکیاں زور کے ساتھ جوش مار رہی ہیں اکثر دلوں پر دنیا اور دنیا کی خواہشیں اس درجہ پر غالب ہیں کہ گویا ان میں خدا تعالی کی جگہ کچھ بھی باقی نہیں رہی نہ زبانوں میں تقوی باقی د دانشمند لوگ اس مضمون کو پڑھیں جو مہوتسو کے جلسہ میں میری طرف سے پڑھا گیا تھا جو تمام قوموں کی تقریروں کے ساتھ کتاب کے طور پر شائع ہو چکا ہے تا معلوم ہو کہ کیسے کیسے معارف قرآنی و نکات فرقانی اس میں لکھے گئے ہیں جو ابطو را اعجاز مانے گئے ۔منہ