کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 287 of 630

کتاب البریہ — Page 287

۲۸۷ روحانی خزائن جلد ۱۳ کی حفاظت کی اس نے اس سے گفتگو کی اور اس کی نسبت تحقیقات کرائی اس سے معلوم ہوا کہ عبدالحمید (عرف عبدالمجید ) کسی قدر عیسائیت سے واقف ہے۔ مؤخر الذکر نے بیان کیا کہ ایک سابق عیسائی سائیاں نامی سے بمقام قادیاں سیکھتارہا تھا چند روز کے وقفے کے بعد ڈاکٹر کلارک نے اس نوجوان کو بیاس پر اپنے شفا خانے میں بھیج دیا۔ جب وہ وہاں تھا تو اس نوجوان نے ایک چٹھی قادیان کو بنام نورالدین بھیر وی بھیجی جو فی الحال غلام احمد کے مریدوں کا سر گروہ ہے جس میں اس نے مولوی مذکور کو اطلاع دی کہ وہ عیسائی ہونے کے لئے فیصلہ کر چکا ہے۔ چٹھی مذکور بلا علم ڈاکٹر کلارک بھیجی گئی مگر اس کے اور عیسائی ماتحتوں کو جو بیاس میں رہتے ہیں علم تھا۔ اس اثناء میں ڈاکٹر کلارک کی تحقیقات درباره نوجوان جاری رہی عبدالرحیم ایک کرستان نو مہینے سے عیسائی ہے اور وہ غلام احمد سے نا آشنا ہے قادیاں کو گیا اس وقت مرزا صاحب نے اسے کہا کہ نوجوان مذکور قادیاں میں رہتا رہا اس کو یقین ہے کہ وہ عیسائی تھا وہ قادیاں سے اپنی ناپسندیدہ چال چلن کی (۲۵۰) وجہ سے نکال دیا گیا ہے اور یہ کہا کہ اگر اس کو کھانا اور کپڑا دیا جائے تو وہ غالبا (عبدالرحیم ) کے ساتھ ٹھہر جائیگا۔ عبدالرحیم نے یہ بھی بیان کیا کہ مرزا صاحب کے ایک مرید نے اسے کہا تھا کہ تو پھر وہ لعنت جو صلیب کا نتیجہ تھا کیونکر یسوع پر پڑ سکتی ہے۔ اور اگر نہیں پڑی تو یسوع مصلوب ۲۵۰ بھی نہیں ہوا۔ اس نے سچ کہا تھا کہ ”میں یونس کی طرح تین دن قبر میں رہوں گا اور وہ خوب و جانتا تھا کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں نہیں مرا تھا اور ممکن نہیں کہ اس کے منہ کی مثال غلط نکلے ۔ ساری لعنت کو اپنی صلیبی موت میں اپنے اوپر اٹھا کے ہمیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں شریعت کی لعنت سے آزاد کر دیا کہ وہ آپ ہمارے بدلے لعنتی ہوا۔ ہم سب حقیقت میں لعنتی تھے اور یہ لعنت ابد تک ہمارے اوپر تھی ۔ کبھی ہم اس کے نیچے سے نکل نہ سکتے کیونکہ لاچار اور کمزور تھے پر وہ ہمارے لئے لعنتی ہوا کہ ہماری لعنت اس نے اپنے او پر اٹھالی اور ہمیں اس سے مخلصی دی اور آپ بھی اس لعنت کے نیچے سے تیسرے دن نکل آیا ۔ اب اس جگہ عیسائیوں کے عدل کی حقیقت بھی کھل گئی کہ اوروں کے لئے ابدی لعنت اور بیٹے کے لئے صرف تین دن ۔ اور ہم بیان کر چکے ہیں کہ ایک منٹ کی لعنت بھی شیطان سیرت بنا دیتی ہے۔ چنانچہ کتاب جامعة الفرائض صفحہ ۹۲ میں لکھا ہے کہ " اس بے ایمانوں کے لشکر کے ساتھ شیطان ہو دینگے بہر حال عیسائیوں کا سہبی عقیدہ ہے