کتاب البریہ — Page 231
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۳۱ نقل تحریر مشموله مثل فوجداری اجلاسی کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور ۱۹۷۶ مرجوعه فیصلہ نمبر بسته نمبر مقدمہ ۹ اگست ۹۷ء متدائره از محکمه۔ F مہر عدالت دستخط حاکم 15/8/97 سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک بنام مرزا غلام احمد قادیانی جرم ۰۷ ا ضابطہ فوجداری منکہ عبدالحمید ولد سلطان محمود سکنہ جہلم کا ہوں حال وارد بیاس ۔ جو کہ میں موضع قادیاں میں سے مرزا صاحب غلام احمد قادیاں سے روانہ کیا گیا تھا کہ تم ڈاکٹر کلارک صاحب نقیضان کر دیں یعنی مار ڈالا ۔ اور مجھ کو اس کام کے واسطے میں چلا آیا ہوں۔ یہ قادیاں میں زبانی غسل خانہ میں کہی۔ نوٹ۔ یہ پر چہ عبدالحمید گواہ سے لکھوایا گیا۔ دستخط 13/8/97 دستخط حاکم ۔۔ اسی تدبیر میں لگے ہوئے تھے کہ کسی طرح عوام کو یہ یقین دلایا جائے کہ یہ شخص نعوذ باللہ کا ذب اور ملعون ہے آخر ان کو یہ بات سو جبھی کہ اگر اس کو صلیب دی جائے تو البتہ ہر ایک پر صاف طور پر ثابت ہو جائے گا کہ یہ شخص نعوذ باللہ لعنتی اور اس رفع سے بے نصیب ہے جو راستبازوں کا خدا تعالیٰ کی طرف ہوتا ہے اور اس سے اس کا کا ذب ہونا ثابت ہوگا۔ کیونکہ توریت میں یہ لکھا تھا کہ جو شخص صلیب پر کھینچا جائے وہ لعنتی ہے یعنی اس کا خدا تعالی کی طرف رفع نہیں ہوتا ۔ سو انہوں نے اپنی دانست میں ایسا ہی کیا یعنی صلیب دیا ۔ اور یہ امر نصاری پر بھی مشتبہ ہو گیا اور انہوں نے بھی گمان کیا کہ حضرت مسیح حقیقت میں مصلوب (۱۹۸) ہو گئے ہیں ۔ اور پھر اس اعتقاد سے یہ دوسرا عقیدہ بھی انہیں اختیار کرنا پڑا کہ وہ لعنتی بھی ہیں ۔ مگر لعنت کے چھپانے کے لئے اور اس کا کلنک دور کرنے کے لئے یہ تجویز سوچی گئی کہ ان کو خدا تعالی کا بیٹا بنایا جائے ۔ ایسا بیٹا جس نے دنیا کے تمام گنہگاروں کی لعنتیں اپنے سر پر اٹھا لیں اور بجائے دوسرے ملعونوں کے آپ ملعون بن گیا اور پھر