کتاب البریہ — Page 211
روحانی ختنه ائن جلد ۱۳ ۲۱۱ شامل مثل کیا گیا۔ سنایا گیا درست تسلیم ہوا۔ عبدالحمید بقلم خود گواہ نے بعد بیان کرنے کے عرض کی کہ چونکہ اس نے صاف صاف حالات بیان کر دیئے ہیں اس کو جان کا اندیشہ ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ وہ اپنی حفاظت میں اس کو رکھنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ گواہ کو اجازت ڈاکٹر صاحب کے پاس رہنے کی دی گئی۔ دستخط حاکم چنا نقل تتمه بیان مشموله مثل اجلاسی کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر ڈپٹی کمشنر بہا در ضلع گورداسپورہ ۱۷۸۶ فیصلہ نمبر بسته نمبر مقدمه هر عدالت مرجوعه ۵ راگست ۹۷ زیر تجویز دستخط حاکم 10/8/97 سرکار دولتمدار مستغیث جرم ۷ ا ضابطہ فوجداری بنام مرزاغلام احمد سکنہ قادیاں مستغاث علیہ تتمه بیان عبدالحمید با قرار صالح قادیاں سے جہلم لقمان کے پاس صرف ملنے ملاقات کے واسطے مظہر گیا تھا اور کوئی کام نہ تھا۔ کی صریح پیشگوئی سے انکار کر کے مکذبین میں داخل نہ ہو۔ اس بیان کی تفصیل یہ ہے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے چودھویں صدی کے سر پر مجھے مبعوث فرما کر اس پیشگوئی کی معقولیت کو کھول دیا اور ظاہر فرمادیا کہ مسیح کا دوبارہ دنیا میں آنا اسی رنگ اور طریق سے مقدر تھا جیسا کہ ایلیا نبی کا دوبارہ دنیا میں آنا ملا کی نبی کی کتاب میں لکھا گیا تھا۔ کیونکہ صحیفہ ملا کی میں اس بات کا یہ تصریح ذکر تھا کہ وہ مسیح موعود جس کا یہودیوں کو انتظار تھا وہ دنیا میں نہیں آئے گا جب تک کہ ایلیا نبی دوبارہ دنیا میں نہ آئے۔ اگر ہمارے مخالفین میں سعادت اور حق جوئی کا مادہ ہوتا تو وہ ملا کی نبی کی اس پیشگوئی سے جس پر یہود اور نصاری دونوں کا اتفاق ہے بہت فائدہ اٹھاتے ۔ کیونکہ صحیفہ ملا کی کی ظاہر نص کے لحاظ سے ضرور کہنا پڑتا ہے کہ ایلیا اب تک دنیا میں واپس نہیں آیا ۔ حالانکہ حضرت مسیح کو دنیا میں آئے ہوئے قریبا انیس سو برس کے ہو گیا ۔ پس اگر جیسا کہ ملاکی کے ظاہر الفاظ سے نکلتا ہے جس پر علماء یہود آج تک بڑے زور سے جسے بیٹھے ہیں یہی صحیح ہے کہ ضرور مسیح سے پہلے ایلیا نبی کا بذاتہ حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے 9 اگست ہونا چاہیے۔ (ناشر) سہو کتابت معلوم ہوتا ہے' 15/8/97‘ ہونا چاہیے۔(ناشر )