کتاب البریہ — Page 168
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۶۸ اور ضمانت نامه نوشتہ دو ضامنان بقید مبلغ ایک ہزار روپیہ فی ضامن بطور تاوان کے داخل نہ کرایا جاوے۔ آج بتاریخ ۹ راگست ۹۷ ء ہمارے دستخط اور عدالت کی مہر سے جاری کیا گیا لدستو دستخط ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور سمن بنام مستغاث علیه حسب دفعه ۱۵۲۔ مجموعہ ضابطہ فوجداری بعدالت کپتان ڈگلس صاحب مجسٹریٹ ضلع بنام مرزاغلام احمد ولد مرزا غلام مرتضی ذات مغل ساکن قادیاں مغلاں پرگنہ بٹال ضلع گورداسپور جو کہ حاضر ہونا تمہارا بغرض جوابدہی الزام دفعہ ۰۷ ا ضابطہ فوجداری ضرور ہے لہذا تم کو اس تحریر کے ذریعہ سے حکم ہوتا ہے کہ بتاریخ ، ارماہ اگست ۱۸۹۷ء اصالتا یا بذریعہ مختار ذی اختیار یا جیسا ہو موقعہ پر بمقام بٹالہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حاضر ہو۔ اور اس باب میں تاکید جانو۔ دستخط مجسٹریٹ ضلع گورداسپور اور با رعب آدمی تھے ۔ چنانچہ میں نے کئی دفعہ اپنے والد صاحب مرحوم سے سنا ہے کہ اس زمانہ میں ایک دفعہ ایک وزیر سلطنت مغلیہ کا قادیاں میں آیا جو غیاث الدولہ کے نام سے مشہور تھا اور اس نے میرزا گل محمد صاحب کے مدبرانہ طریق اور بیدار مغزی اور ہمت اور اولوالعزمی اور استقلال اور عقل اور فہم اور حمایت اسلام اور جوش نصرت دیں اور تقومی اور طہارت اور دربار کے وقار کو دیکھا اور ان کے اس مختصر دربار کو نہایت متین اور عقلمند اور نیک چلن اور بہا در مردوں سے پر پایا تب وہ چشم پر آب ہو کر بولا کہ اگر مجھے پہلے خبر ہوتی کہ اس جنگل میں خاندان مغلیہ میں سے ایسا مرد موجود ہے جس میں صفات ضرور یہ سلطنت ۱۴۰