کتاب البریہ — Page 167
روحانی خزائن جلد ۱۳ مصدقہ عدالت 172 نقل مطابق اصل اجلاسی کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور ۹/اگست ۹۷ بنام میرزا غلام احمد ولد میرزاغلام مرتضی ذات مغل ساکن قادیاں پرگنہ بٹالہ ضلع گورداسپور ہرگاہ ہم کو صاحب مجسٹریٹ ضلع امرتسر سے اطلاع ملی ہے اور بیانات ڈاکٹر مارٹن کلارک و عبدالحمید سے جو صاحب موصوف نے قلمبند فرمائے ہیں اور ہمارے پاس بھیجے گئے ہیں اطلاع مذکور کی تائید ہوتی ہے کہ تم نے عبدالحمید کو ڈاکٹر مارٹن کلارک کے قتل کرنے کی ترغیب دی ہے اس لئے احتمال ہے کہ تم نقض امن کرنے والے ہو یا ایسا فعل کرنے والے ہو جس سے غالباً نقض امن ہوگا۔ لہذا بذریعہ اس حکم کے تم کو حکم ہوتا ہے کہ بتاریخ ، اراگست ۹۷ ، یوم منگل واربحضور صاحب مجسٹریٹ ضلع بہ مقام بٹالہ وقت کچہری حاضر ہو کر وجہ اس امر کی ظاہر کرو کہ کیوں تم سے مچلکہ ۱۳۹ ) تعدادی ایک ہزار روپیه بطور تاوان با قرار حفظ امن خلائق تا میعاد ایک سال کے نہ لیا جاوے مشائخ وقت کے بزرگ لوگوں میں سے اور صاحب خوارق اور کرامات تھے۔ جن کی صحبت میں رہنے کے لئے بہت سے اہل اللہ اور صلحاء اور فضلاء قادیان میں جمع ہو گئے تھے ۔ اور عجیب تریہ کہ کئی کرامات ان کی ایسی مشہور ہیں جن کی نسبت ایک گروہ کثیر مخالفان دین کا بھی گواہی دیتا رہا ہے۔ غرض وہ علاوہ ریاست اور امارت کے اپنی (۱۳۹) دیانت اور تقویٰ اور مردانہ ہمت اور اولوالعزمی اور حمایت دین اور ہمدردی مسلمانوں کی صفت میں نہایت مشہور تھے اور ان کی مجلس میں بیٹھنے والے سب کے سب متقی اور نیک چلن اور اسلامی غیرت رکھنے والے اور فسق و فجور سے دور رہنے والے اور بہادر