کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 151 of 630

کتاب البریہ — Page 151

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۵۱ كتاب البرية زور و طغیان ہے ۔ ستم و یشتم و بخش و بہتان لانے والا ۔ افترا و کذب کے دلائل پیش کرنے والا ۔ شناعت و فضیحت کے سوا اس کے پاس کوئی دلیل نہیں۔ یہ کا ذب دار البوار میں جائے گا۔ ظلمت ۔ کفر۔ طغیان ان کی وجہ سے دنیا میں ہے۔ را جندر سنگھ ایڈیٹر و مالک اخبار خالصہ بہادر کتاب خبط قادیانی کا علاج گورو گوبند پریس لاہور ۱۸۹۷ء صفحہ ۲ واہ رے مرزا کے اسلامی خدا۔ خدا کیا ہے خدا کا خدا قر مساق کا قرمساق ۔ ۱۲ گورونانک صاحب الہی دین کے خادم تو تھے لیکن مسلمانوں والے الہی دین کے ۱۲۴ ہرگز نہیں تھے جن کے دین کا خدا مرزا صاحب جیسوں کو امام کا خطاب دیتا ہے اور شرمناک الہام بھیجتا ہے۔ محمد صاحب نے پھر بھی مکر و فریب کے طریق کو ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ اسلام خدا کے پانے کا مذہب نہیں ہے بلکہ شہوت پرستی کے لئے ایک خاصہ چکلہ ہے۔ ۷۸ ( مثنوی جس میں ہمارے سید و مولی صلعم کو سخت بد تہذیبی سے یاد کیا ہے ) و حقیقت میں زنا فعل بیجا تمہارے ہی بزرگوں کا شیوہ الخ بلکہ شہوت پرستی تو آپ کے نبوت احمدی سے ہی آپ کے خمیر میں چلی آئی ہے۔