کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 124 of 630

کتاب البریہ — Page 124

۹۸ روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۲۴ كتاب البرية پر مسلط ہونا طمع دنیاوی نے آخر کا ر ظہور دکھایا۔ ۱۴ نفسانی شہوۃ جو انسان میں ذاتی کہہ سکتے ہیں محمد میں بیشتر تھی حتی کہ وہ اس کا ہمیشہ مغلوب رہا ۔ محمد مثل اور عربوں کے شکل ہی سے عورتوں کا عاشق معلوم ہوتا ہے۔ ۱۵ اور اس بات میں حضرت نے نہ صرف اپنی تعلیم کی ایک گونہ مخالفت کی بلکہ خود غرضی کو خوب ثابت کیا اور شہوت رانی میں اوروں کی شہوت کی ہمواری نہ کی ۔۔۔۔۔ پھر جس ڈھب سے یہ کام پورا کرتے رہے وہ بالکل نفسانیت کی تدبیریں تھیں :۔ ۱۶ متبنی بیٹے کی جو رو سے نکاح کرنے کی شرع کا موقع اور موجب زینب کو نگی دیکھ کر اس پر محمد کی شہوت کا بھڑ کنا تھا۔ ۲۱ محمد ایک بھولتا بھٹکتا انسان تھا۔ ۳۱ لوگوں کو بہکانے کے لئے (آنحضرت نے) یہ عجب جھوٹ باندھا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محمد شیطان کے جھانسے میں آ جاتا تھا۔ ۳۱ پھر ماسٹر رام چند صاحب ایک فریب کا ذکر کرتے ہیں جو محمد نے یہودیوں سے کیا۔ ۳۵ اے ناظرین ہوشیار ہو کہ کہیں تم محمد کے فریب میں نہ آ جاؤ۔ اندرونہ بائبل مصنفہ ڈپٹی عبداللہ آتھم ۷۰ صاحب نشان اس دجال کا دراصل تو وہی پرانا خونی از دھا (شیطان) ہے تاہم جب وہ منہ پھاڑتا ہے تو اس کے دو جباہڑے پوپ اور نبی عرب کی تواریخ اپنے اندر مجسم دکھاتے ہیں۔ (یعنی دجال جو اصل میں شیطان ہے اس کا ظہور پوپ اور نبی عرب کے رنگ میں ہوا ۔