کتاب البریہ — Page 120
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۲۰ کتاب البرية اس لئے قرین مصلحت ہے کہ ہم اپنی عادل گورنمنٹ کو اس بات سے آگاہ کریں کہ جس قد رسختی اور دل آزاری پادری صاحبوں کی قلم اور زبان سے اور پھران کی تقلید اور پیروی سے آریہ صاحبوں کی طرف سے ہمیں پہنچ رہی ہے ہمارے پاس الفاظ نہیں جو ہم بیان کر سکیں۔ یہ بات ظاہر ہے کہ کوئی شخص اپنے مقتدا اور پیغمبر کی نسبت اس قدر بھی سنتا نہیں چاہتا کہ وہ جھوٹا اور مفتری ہے اور ایک باغیرت مسلمان بار بار کی تو ہین کوسن کر پھر اپنی زندگی کو بے شرمی کی زندگی خیال کرتا ہے تو پھر کیونکر کوئی ایماندار اپنے ہادی پاک نبی کی نسبت سخت سخت گالیاں سن سکتا ہے۔ بہت سے پادری اس وقت برٹش انڈیا میں ایسے ہیں کہ جن کا دن رات پیشہ ہی یہ ہے کہ ہمارے نبی اور ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے رہیں۔ سب سے گالیاں دینے میں پادری عماد الدین امرتسری کا نمبر بڑھا ہوا ہے وہ اپنی کتابوں تحقیق الایمان وغیرہ میں کھلی کھلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا ہے اور دغا باز۔ پرائی عورتوں کو لینے والا وغیرہ وغیرہ قرار دیتا ہے اور نہایت سخت اور اشتعال دینے والے لفظ استعمال کرتا ہے۔ ایسا ہی پادری ٹھا کر داس سیرہ المسیح اور یو یو براہین احمدیہ میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام شہوت کا مطیع اور غیر عورتوں کا عاشق ۔ فریبی ۔ لٹیرا۔ مگار۔ جاہل۔ حیلہ باز ۔ دھو کہ باز رکھتا ہے۔ اور رسالہ دافع البهتان میں پادری رانکلین نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ الفاظ استعمال کئے ہیں ۔ شہوت پرست تھا۔ محمد کے اصحاب زنا کار۔ دغا باز ۔ چور تھے۔ اور ایسا ہی تفتیش الاسلام میں پادری را جرس لکھتا ہے کہ محمد شہوت پرست۔ نفس امارہ کا از حد مطیع عشق باز ۔ مکار۔ خونریز اور جھوٹا تھا۔ اور رسالہ نبی معصوم مصنفہ امریکن ٹریکٹ سوسائٹی میں لکھا ہے محمد گنہ گار۔ عاشق حرام یعنی زنا کا مرتکب ۔ مکار۔ ریا کا ر تھا۔ اور رسالہ مسیح الدجال میں ماسٹر رام چندر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کہتا ہے کہ محمد سرغنہ ڈکیتی تھا اور ٹیرا۔ ڈاکو ۔ فریبی۔ عشق باز مفتری ۔ شہوت پرست۔ خونریز۔ زانی۔ اور کتاب سوانح عمری مــحــمــد صاحب