کشتیءنوح — Page xix
نحمدہ و نصلی علی رسولہِ الکریم تعارف (از حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) روحانی خزائن کی یہ انیسو۱۹یں جلد ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی مندرجہ ذیل کتب و رسائل پر مشتمل ہے۔کشتینوح ، تحفۃ الندوۃ ، اعجاز احمدی، مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بٹالوی اور مولوی عبداللہ صاحب چکڑالوی کے مباحثہ پر مسیح موعود ؑ حَکَم ربانی کا ریویو،مواھب الرحمن ، نسیم دعوت اور سناتن دھرم۔کشتی نوح کشتی نوح ۵؍ اکتوبر ۱۹۰۲ء کو شائع ہوئی۔اس کا دوسرا نام دعو ۃ الایمان اور تیسرا تقو یۃ الایمان ہے اور اس سے متعلق ٹائیٹل پیج پر یہ بھی لکھا ہے:۔’’رسالہ آسمانی ٹیکہ جو طاعون کے بارے میں اپنی جماعت کے لئے تیار کیا گیا۔‘‘ اور مندرجہ ذیل دو شعر بھی لکھے ہیں:۔جہاں را دل ازیں طاعون دو نیم است نہ ایں طاعون کہ طوفانِ عظیم است بیا بشتاب سُوئے کشتئ ما کہ ایں کشتی ازاں ربّ علیم است