کشف الغطاء — Page 207
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۲۰۷ کشف الغطاء پھر یہ اشتہار مباہلہ جو ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو شائع کیا گیا باوجود اس کے جو کسی کی ذات سے اس کو خصوصیت نہیں بلکہ صرف جھوٹے کی ذلت کے لئے شائع کیا گیا ہے ایسی آہستگی اور احتیاط سے اس کو میں نے شائع کیا ہے کہ جب تک محمد حسین کے گروہ کی طرف سے متواتر اشتہار اور خطوط بطلب مباہلہ میرے پاس نہیں پہنچے اس وقت تک میں نے اس اشتہار کو روک رکھا ۔ یہ تمام اشتہار طلب مباہلہ کے میرے پاس موجود ہیں۔ غرض ان تمام واقعات کا صحیح نقشہ جو آج تک مجھ میں اور محمد حسین کے گروہ میں ظہور میں آئے یہی ہے جو میں نے بیان کیا ہے۔ اور میں اس رسالہ کے اخیر میں اپنے دونوں اشتہار یعنی ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کا اشتہار اور ۳۰ / نومبر ۱۸۹۸ء کا اشتہار ملاحظہ حکام کے لئے شامل کرتا ہوں۔ بالآ خر میں اپنی دانا اور محسن گورنمنٹ کی خدمت میں یہ امر پیش کرنا بہت ضروری سمجھتا ہوں کہ میری قوم کے مولویوں کو محض اس وجہ سے مخالفت ہے کہ میں ان کی امیدوں اور آرزوؤں کے برخلاف اپنی جماعت کو تعلیم کرتا ہوں ۔ جس قسم کے مہدی اور مسیح کے وہ منتظر تھے میں ان اعتقادات کا مخالف ہوں اور خدا تعالیٰ نے میرے پر یہ ظاہر فرمایا ہے کہ یہ تمام (۲۴ باتیں بے اصل اور جھوٹ ہیں کہ کوئی ایسا مہدی یا مسیح دنیا میں آئے گا کہ جو مذہب اور دین کے پھیلانے کے لئے خونریزیاں کرے گا۔ خدا نے ہرگز نہیں چاہا کہ اس طور سے دین کو پھیلا دے ۔ اگر ہمارے پیغمبر صلے اللہ علیہ وسلم کے وقت میں مخالفوں سے لڑائیاں ہوئی تھیں تو وہ لڑائیاں دین پھیلانے کے لئے ہرگز نہ تھیں صرف بطور مدافعت کے تھیں یعنی محض اس لئے ہوئی تھیں کہ اس وقت کے مخالف جاہلانہ مذہبی تعصب سے مسلمانوں کو روئے زمین سے نابود کرنا چاہتے تھے ان کو قتل کرتے تھے اور بڑی بڑی تکلیفیں دیتے تھے اور نہیں چھوڑتے تھے کہ اسلام کے لئے آزادی سے وعظ کیا جائے ۔سوان مجرمانہ حرکات کے بعد سزا دہی کے طور پر وہ لوگ قتل کئے گئے جنہوں نے ناحق بے گناہ محض مذہبی کینہ سے