جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 241 of 502

جنگ مقدّس — Page 241

روحانی خزائن جلد ۶ ۲۳۹ گیارھواں پر چہ روئداد جلسه مباحثه ۲ جون ۱۸۹۳ء جنگ مقدس آج مرزا صاحب نے 4 بجے 9 منٹ پر جواب لکھوانا شروع کیا اور ے بجے 9 منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے کے بجے ۴۰ منٹ پر جواب لکھوانا شروع کیا اور آٹھ بجے ۴۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے ۹ بجے ایک منٹ پر جواب لکھا نا شروع کیا اور ٠ ا بجے ایک منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ بعد ازاں فریقین کی تحریروں پر میر مجلسوں کے دستخط ہو کے جلسہ برخاست ہوا۔ دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان غلام قا در صحیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام بیان حضرت مرزا صاحب ☆ رجون ۱۸۹۳ء وقت ۔ پھر ڈپٹی صاحب فرماتے ہیں کہ ” بے حدی سے خالی ہونا تو کسی کا بھی جائز نہیں چہ جائیکہ مسیح اس سے خالی رہے یعنی مسیح روح القدس کے نزول سے پہلے بھی مظہر اللہ ہی تھا۔ کیونکہ عام معنوں سے تو تمام مخلوقات مظہر اللہ ہے ۔ جواب ۔ میں کہتا ہوں کہ آپ کا اب بھی وہی اقرار ہے کہ خاص طور پر مسیح مظہر اللہ نزول روح القدس کے بعد ہوئے اور پہلے اوروں کی طرح عام مظہر تھے ۔ اور پھر ڈپٹی صاحب موصوف تین اقنوم کا ذکر فرماتے ہیں اور یہ نہیں سمجھتے کہ یہ آپ کا ذکر بے ثبوت ہے آپ نے اس پر کوئی عقلی دلیل نہیں دی۔ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۲ جون “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) ۱۴۳