جنگ مقدّس — Page 240
روحانی خزائن جلد ۶ ۲۳۸ جنگ مقدس اس کے معنے یہ نہیں کہ وہ چاہتا ہے کہ وہ مر جائے بلکہ یہ کہ اس کے افعال سے وہ ناراض ہے۔ (۵) میں نے دیکھا تھا کہ سوال چھوٹا ہے اور گنجائش دو کی ہے تو میں نے دو سوال کر دئیے۔ آپ جب چاہیں اس کا جواب دے دیوہیں ہم آپ کو اس میں عاجز نہ سمجھیں گے کہ آپ نے اسی وقت اس کا جواب نہیں دیا اور پھر جب آپ جواب چاہیں گے اس کا تکرار بھی کر دیں گے۔ (۶) آپ جو ان وعدوں میں کفارہ کا ذکر پوچھتے ہیں جو مسیح نے باب ۵ مستی میں دیئے اس میں بڑا تعجب مجھے معلوم ہوتا ہے کہ کیا سارے مضامین ایک ہی جگہ جمع کئے جاتے ہیں۔ اگر اس جگہ میں ذکر نہیں تو بہت جگہوں میں ذکر ہے جن کے حوالہ ہم بار بار دے چکے آپ کے ذمہ یہ تھا کہ دکھلا دیں کہ کفارہ کی نفی ان میں ہے۔ آپ اپنا با ثبوت دوسرے پر کس لئے ڈالتے ہیں۔ (۷) اگر آپ نے رحم بلا مبادلہ کو قانون قدرت اور آیات قرآنی اور کتب مقدسہ سے رد کر دیا ہے تو بس خوشی ہوئی ان امروں کا جب چھپ جائیں گے ہر ایک بجائے خود انصاف کر لے گا۔ ہم جو دلائل اس کے دے چکے ہیں ان کا تکرار بار بار ہر وقت پانی بلونے کی جانتے ہیں۔ (۸) مسئلہ تثلیث کے بارہ میں جو ہم نے دلائل دیئے ہیں جب تک اُن کا رڈ آپ کی طرف سے مدلل ہو کے نہ آوے تو ہم اس پر توجہ نہیں کر سکتے ۔ آپ نے یہ عادت اختیار فرمائی ہے کہ ثبوت کی طرف توجہ نہ کرنا اور پھر اُسی امر کا تکرار کر دینا۔ (۹) مجھے افسوس یہ ہے کہ آپ میرے سوالات کا جواب نہیں دیتے ہیں اور نہ میرے جوابات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں آج بھی ہمارا ایک سوال یہ پڑا ہے کہ انجیل کے رو سے مریم کے پاس جبرائیل کا آنا آپ مانتے ہیں یا نہیں اور کہ مسیح کی پیدائش معجزہ ہی کو تسلیم کرتی ہے یا نہیں لیکن آپ نے اس طرف کچھ توجہ نہیں فرمائی۔ دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ غلام قا در فصیح پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان از جانب اہل اسلام