جنگ مقدّس — Page 194
روحانی خزائن جلد ۶ ۱۹۲ جنگ مقدس دوسرا حصہ روئیداد جلسه ۳۰ رمئی ۱۸۹۳ء آج پھر جلسہ منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب آج اپنے اصلی عہدہ میر مجلسی پر واپس آگئے ۔ اور مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے مباحثہ شروع کیا ۔ 4 بجے 9 منٹ پر مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے سوال لکھانا شروع کیا اور ے بے ۲۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا مرزا صاحب نے ۶ بجے ۲۷ منٹ پر جواب لکھا نا شروع کیا اور ے بجے ۲۷ منٹ پر تمام کیا۔ مرزا صاحب کے جواب لکھانے کے عرصہ میں میر مجلس عیسائی صاحبان نے بدوں میر مجلس اہل اسلام کے ساتھ اتفاق کرنے کے انھیں روکنے کی کوشش کی اور اپنے کاتبوں کو حکم دیا کہ وہ مضمون لکھنا بند کر دیں مگر میر مجلس اہل اسلام کی اجازت سے مرزا صاحب برابر مضمون لکھاتے رہے اور ان کے کاتب لکھتے رہے۔ میر مجلس عیسائی صاحبان کی یہ غرض تھی کہ مرزا صاحب مضمون کو بند کریں اور میر مجلس عیسائی صاحبان ایک تحریک پیش کریں کیونکہ ان کی رائے میں مرزا صاحب خلاف شرط مضمون لکھاتے رہے تھے لیکن جب ان کی رائے میں مرزا صاحب شرط کے موافق مضمون لکھانے لگے تو انہوں نے اپنے کاتبوں کو مضمون لکھنے کا حکم دے دیا میر مجلس صاحب اہل اسلام کی یہ رائے تھی کہ جب تک مرزا صاحب مضمون ختم نہ کر لیس کوئی امر انہیں روکنے کی غرض سے پیش نہ کیا جائے کیونکہ ان کی رائے میں کوئی امر مرزا صاحب سے خلاف شرائط ظہور میں نہیں آرہا تھا۔ چنانچہ مرزا صاحب برابر مضمون لکھاتے رہے اور اپنے وقت کے پورے ہونے پر ختم کیا اور مقابلہ کے وقت عیسائی کا تبوں نے اس حصہ مضمون کو جو وہ اپنے میر مجلس کے حکم کے بموجب چھوڑ گئے تھے بموجب ارشاد اپنے میر مجلس کے پھر لکھ لیا۔ اب یہ امر پیش ہوا کہ مرزا صاحب نے جو جواب لکھایا ہے اس کے متعلق میر مجلس عیسائی صاحبان اور عیسائی جماعت کی یہ رائے ہے کہ وہ خلاف شرائط ہے کیونکہ اولاً اس ا سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۔ روزانہ کی شائع ہونے والی روئداد کی وہ کاپی جس پر سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی مہر لگی ہے اور جو حضور کے زیر مطالعہ رہی۔ اس میں اس جگہ ہاتھ سے درستی کر کے ئے کی بجائے “ لکھا گیا ہے جو اس اصلاح کی راہنمائی کرتی ہے۔ (ناشر)