جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 141 of 502

جنگ مقدّس — Page 141

روحانی خزائن جلد ۶ ۱۳۹ جنگ مقدس پانچواں پر چہ مباحثه ۲۶ رمئی ۱۸۹۳ء رونداد آج چھ بجے گیارہ منٹ پر مسٹرعبداللہ آتھم صاحب نے جواب لکھا نا شروع کیا ے بجے 4 منٹ پرختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے کے بجے ۲۲ منٹ پر شروع کیا اور آٹھ بجے ۲۲ منٹ پر ختم ہوا مرزا صاحب کا مضمون سنائے جانے کے بعد یہ سوال پیش ہوا کہ مرزا صاحب نے جو اپنے مضمون کے اخیر میں عیسائی جماعت کو عام طور پر مخاطب کیا ہے اس کے متعلق بعض عیسائی صاحبان کو جو خواہش رکھتے ہیں جواب دینے کی اجازت ہو جاوے سب سے پہلے پادری ٹامس باول صاحب نے اجازت طلب کی اور مرزا صاحب نے اپنی طرف سے اجازت دے دی۔ اس کے بعد پادری احسان اللہ صاحب نے کہا کہ شرائط کے بموجب عیسائی صاحبان کی طرف سے کسی اور شخص کو بولنے کی اجازت نہیں اور اس سوال میں عیسائی صاحبان کو عام طور پر مخاطب کیا گیا ہے۔ اس لئے یہ سوال نا واجب ہی سمجھا جانا چاہیے۔ اس پر میر مجلس اہل اسلام نے بیان کیا کہ جس ترتیب کے ساتھ سوال ہوا ہے اسی ترتیب کے ساتھ جواب دیا جانا چاہیے یعنی سوال بھی مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کے ذریعہ عام طور پر عیسائی صاحبان سے کیا گیا ہے اور جواب بھی انہیں کے ذریعہ اسی ترتیب کے ساتھ دیا جائے یعنی اس سوال کے جواب کے موقعہ پر کسی عیسائی صاحب کو جو اجازت طلب کرتے ہیں پیش کر دیں۔ اس پر میر مجلس عیسائی صاحبان نے بیان کیا کہ اس طریق سے مباحثہ کے انتظام میں نقص آئے گا۔ بہتر یہ ہے کہ اس سوال کو ہی نکال دیا جائے ۔ اس پر مرزا صاحب نے بیان فرمایا کہ اس میں اتنی ترمیم کی جاسکتی ہے کہ اس سوال کو صرف مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب تک ہی محدود کیا جائے اور یہ ترمیم با تفاق رائے منظور ہوئی۔ بعد ازاں پادری جی ایل ٹھا کرو اس صاحب نے اجازت لے کر بیان کیا کہ مرزا صاحب کو یہ سوال عیسائی صاحبان پر کرنے کا حق ہے مگر چونکہ اس سے پہلے اس امر کا تصفیہ ہو چکا تھا اس لئے ۵۳