جنگ مقدّس — Page 140
روحانی خزائن جلد ۶ ۱۳۸ جنگ مقدس سماوی تائیدات میں کیا جائے تیرے ساتھ ہوں اور تجھ کو غلبہ ہوگا۔ اب میں اس مجلس میں ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب کی خدمت میں اور دوسرے تمام حضرات عیسائی صاحبوں کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ اس بات کو اب طول دینے کی کیا حاجت ہے کہ آپ ایسی پیشگوئیاں پیش کریں جو حضرت مسیح کے اپنے کاموں و فعل کے مخالف پڑی ہوئی ہیں ۔ ایک سیدھا اور آسان فیصلہ ہے جو میں زندہ اور کامل خدا سے کسی نشان کے لئے دعا کرتا ہوں اور آپ حضرت مسیح سے دعا کریں۔ آپ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ قادر مطلق ہے۔ پھر اگر وہ قادر مطلق ہے تو ضرور آپ کامیاب ہو جاویں گے ۔ اور میں اس وقت اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر (۵۲) کے کہتا ہوں کہ اگر میں بالمقابل نشان بتانے میں قاصر رہا تو ہر ایک سزا اپنے پر اٹھالوں گا۔ اور اگر آپ نے مقابل پر کچھ دکھلایا تب بھی سزا اٹھالوں گا۔ چاہیئے کہ آپ خلق اللہ پر رحم کریں۔ میں بھی اب پیرانہ سالی تک پہنچا ہوا ہوں اور آپ بھی بوڑھے ہو چکے ہیں ۔ ہمارا آخری ٹھکانا اب قبر ہے۔ آؤ اس طرح پر فیصلہ کر لیں۔ سچا اور کامل خدا بیشک بچے کی مدد کرے گا ۔ اب اس سے زیادہ کیا عرض کروں ۔ ( باقی آئندہ) دستخط ( بحروف انگریزی) غلام قا در فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام دستخط ( بحروف انگریزی) ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان