جنگ مقدّس — Page 134
روحانی خزائن جلد ۶ ۱۳۲ جنگ مقدس لکھا کہ قضات اور بزرگ الو ہیم کہلائے۔ اگر وہ الوہیم کہلائے اور کفران پر عائد نہ ہوا اور مجھ کو جسے خدا نے مخصوص کیا ہے کفر کا الزام لگاتے ہو ۔ یہاں سے صاف نظر آتا ہے کہ ان کی دیوانگی کے شعلہ کو فرو کیا ہے اور اپنی الوہیت کا ( ان لفظوں میں ) نہ انکار کیا نہ اقرار فقط ( باقی آئندہ) دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک ( پریزیڈنٹ ) غلام قادر صحیح ( پریزیڈنٹ ) از جانب عیسائی صاحبان از جانب اہل اسلام بیان حضرت مرزا صاحب ۲۵ / مئی ۱۸۹۳ء ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے کمال کے لفظ پر گرفت کی تھی اس کا کسی قدر جواب برعایت اختصار دے چکا ہوں مگر ڈپٹی صاحب موصوف نے ساتھ اس کے یہ فقرہ بھی ملا دیا ہے کہ نجات دینے میں کمال ہونا چاہیے۔ اور منجی حضرت مسیح ہیں اور اس کی تائید میں ڈپٹی صاحب نے بہت سی پیشگوئیاں بائبل اور نیز خطوط عبرانیوں وغیرہ سے لکھ کر پیش کی ہیں مگر میں افسوس سے لکھتا ہوں کہ یہ دردسر بے فائدہ اٹھائی گئی ۔ میری طرف سے یہ شرط ہو چکی تھی کہ فریقین میں سے جو صاحب اپنی الہامی کتاب کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہیں اس میں یہ قاعدہ ہونا چاہیے کہ اگر وہ بیان از قسم دعوئی ہو تو وہ دعوی بھی الها می کتاب آپ پیش کرے اور اگر وہ بیان از قسم دلائل عقلیہ ہو تو چاہیے کہ الها می کتاب دلائل عقلیہ آپ پیش کرے نہ یہ کہ الہامی کتاب پیش کرنے سے عاجز ہو اور اس کی حالت پر رحم کر کے اس کی مدد کی جائے ڈپٹی صاحب توجہ فرما دیں کہ میں نے ابطال الوہیت کی جب دلیل پیش کی تو وہ اپنی طرف سے نہیں کی بلکہ وہ عقلی دلیل پیش کی جو قرآن کریم نے آپ فرمائی تھی ۔ مگر میں دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ ڈپٹی صاحب موصوف نے مطابق شرائط قرار یافتہ کے عقلی دلائل میں سے کیا پیش کیا ۔ اگر