جنگ مقدّس — Page 133
روحانی خزائن جلد ۶ ۱۳۱ جنگ مقدس ہفتم ۔ لمسح دنیا کی عدالت کرے گا: متی تا کیونکہ ابن آدم اپنے باپ کے جلال میں اپنے فرشتوں کے ساتھ آوے گا۔ تب ہر ایک کو اس کے اعمال کے موافق بدلہ دے گا۔ دوسری قرنتیا کیونکہ ہم سب کو ضرور ہے کہ مسیح کی مسند عدالت کے آگے حاضر ہوویں تا کہ ہر ایک جو کچھ اس ۱۳ ۲۵ نے بدن میں ہو کے کیا بھلایا برا مطابق اس کے یا دے ۔ متی ۳۱ ۳۲ ۴۳۰ ۳۱ م یو تا ۲۲ ۲۳ اعمال و و ہشتم ۔ اسیح گناہ بخشا ہے: متی و لیکن تا کہ تم جانو کہ ابن آدم کو زمین پر گناہ معاف کرنے کا اختیار ہے۔ لوقا ۲۰ ۲۶ ۔ نہم ۔ اسے اپنے فرشتوں کو بھیجتا ہے : متی ابن آدم اپنے فرشتوں کو بھیجے گا ۔ مکاشفات نوٹ ۔ اگر مسیح محض انسان ہی ہوتا تو صفات مذکورہ بالا جو فقط ذات باری تعالی پر عائد ہوسکتی رہیں اس پر کہ پر کس طرح عائد ہوتیں۔ علاوہ اس کے واضح ہو کہ انسان کی نجات وسزا وغیرہ کے متعلق اصیح کو وہ کام منسوب کئے گئے ہیں جو سوائے خالق کے مخلوق نہیں کر سکتا اور نہ بائیل میں کسی اور کو منسوب کئے گئے ۔ اب جناب کے ان امور کا جواب جو پہلے پورا نہ ہوا تھا سو یہ ہے کہ جناب نے مسیح کی الوہیت کے مخالف اس کا وہ بیان لیا ہے جو تمہاری کتب میں لکھا ہے تم سب خدا ہو تب تم میرے خدا ہونے کو کیوں رد کرتے ہو۔ مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ مناسب تو یہ تھا کہ اس جگہ مسیح اپنے دعوئی الوہیت کو مفصل پیش اور ثابت کرتا۔ جواب۔ میری التماس یہ ہے کہ ایک شخص کا کچھ بیان کرنا منجملہ اس کی وجوہات مضمنہ کے منافی اس کے مابقی مضمنہ کا نہیں یعنی الوہیت کا انکار اس میں نہیں ۔ اس میں مراد امسیح کی صرف ان کے غصہ کو فرو کرنا تھا۔ کیونکہ وہ اس امر پر اس کو پتھراؤ کرنا چاہتے تھے کہ اس نے کہا (۴۶) کہ میں خدا کا بیٹا ہوں۔ اور انہوں نے یہ معنے کئے اور صحیح کئے کہ تو اپنے آپ کو خدا کا بیٹا ٹھہرا کر خدا کا مساوی بنتا ہے۔ پس یہ تیرا کفر ہے ہم اس لئے تجھے پتھراؤ کرتے ہیں اس نے کہا کہ لفظ اللہ کہنے سے میرے پر کفر کس طرح عائد کرتے ہو کیا تمہارے ہاں کتب انبیاء میں نہیں