ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 648
صفحہ ۵۱۴۔دنیا میں سخت شور پڑ گیا ہے۔اے پیدا کرنے والے خدا اپنی مخلوقات پر رحم فرما صفحہ ۵۴۶۔اے عزیزو! بغیر اخلاص اور سچائی کے کوئی راہ نہیں کھل سکتی۔مصفا قطرہ چاہیے تا کہ موتی پیدا ہو صفحہ ۵۷۹۔اگر کوئی خواب میں یہ دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک عام جسموں سے کم ہے تو وہ کمی دیکھنے والے کے دین کا نقصان ہوگا۔ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناقص دیکھے تو وہ نقصان خواب دیکھنے والے کا نقصان ہوگا صفحہ ۶۳۱۔قرآن عظیم کی تفسیر میں صحابہ رضی اللہ عنھم کے مسلک کے برخلاف کوئی راہ اختیار کرنا الحاد اور ضلالت ہے اور رب العالمین کی رضامندی اسی میں ہے کہ ان (صحابہ) کی اتباع کی جائے