ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 563 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 563

روحانی خزائن جلد ۳ ۵۶۳ ازالہ اوہام حصہ دوم اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا وہ خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کو نشو و نما دے گا۔ یہاں تک کہ اُن کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی اور وہ اس چراغ کی طرح جو اُونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کے چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین کو ہر ایک قسم کی برکت میں دوسرے سلسلہ والوں پر غلبہ دے گا اور ہمیشہ قیامت تک اُن میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور نصرت دی جائے گی۔ اس رب جلیل نے یہی چاہا ہے وہ قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے ہر یک طاقت اور قدرت اُس کو ہے۔ فالحمد له اولا واخرًا وظاهرا وباطنا اسلمنا له هو مولانا في الدنيا والأخرة نعم المولى ونعم النصير غلام احمد ۔ لودھیا نہ محلہ جدید متصل مکان اخی مکرمی منشی حاجی احمد جان صاحب مرحوم و مغفور ۔ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى تکمیل تبلیغ ۴ / مارچ ۱۸۸۹ء مضمون تبلیغ جو اس عاجز نے اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء میں شائع کیا ہے جس میں بیعت کے لئے حق کے طالبوں کو بلایا ہے اس کی مجمل شرائط کی تشریح یہ ہے۔ اوّل بیعت کنندہ بچے دل سے عہد اس بات کا کرلے کہ آئندہ اُس وقت تک کہ قبر میں داخل ہو جائے شرک سے مجتنب رہے۔ دوم یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بدنظری اور ہر یک فسق اور فجور اور ظلم اور خیانت