ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 533
روحانی خزائن جلد ۳ ۵۳۳ ازالہ اوہام حصہ دوم اُن سے لذت اُٹھاتا ہے۔ اللہ اور رسول سے سچی محبت رکھتا ہے اور ادب جس پر تمام مدار حصول فیض کا ہے اور حسن ظن جو اس راہ کا مرکب ہے دونوں سیر تیں ان میں پائی جاتی ہیں۔ جزاهم الله خير الجزاء (۱۹) حتى فى الله سیّد عبدالہادی صاحب سب اور سیر ۔ یہ سید صاحب انکسار اور ایمان اور حسن ظن اور ایثار اور سخاوت کی صفت میں حصہ وافر رکھتے ہیں۔ وفادار اور متانت شعار ہیں۔ ابتلا کے وقت استقامت کو ہاتھ سے نہیں چھوڑتے ۔ وعدہ اور عہد میں پختہ ہیں۔ حیا کی قابل تعریف صفت اُن پر غالب ہے۔ اس عاجز کے سلسلہ بیعت میں داخل ہونے سے پہلے بھی وہی ادب ملحوظ رکھتے تھے جو اب ہے۔ اللہ جل شانہ کا اُن پر یہ خاص احسان ہے کہ وہ نیک کاموں کے کرنے کے لئے منجانب اللہ تو فیق پاتے ہیں۔ ان کی طبیعت فقر کے مناسب (۸۰) حال ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ کے لئے دو روپے ماہواری چندہ مقرر کیا ہے مگر اس چندہ پر کچھ موقوف نہیں وہ بڑی سرگرمی سے خدمت کرتے رہتے ہیں اور اُن کی مالی خدمات کی اس جگہ تصریح مناسب نہیں کیونکہ میں خیال کرتا ہوں کہ ان کی مالی خدمات کے اظہار سے ان کو رنج ہوگا ۔ وجہ یہ کہ وہ اس سے بہت پر ہیز کرتے ہیں کہ اُن کے اعمال میں کوئی شعبہ ریا کا دخل کرے اور ان کو یہ وہم ہے کہ اجر کسی عمل کا اس کے اظہار سے ضائع ہو جاتا ہے۔ (۲۰) حتى فى الله مولوی محمد یوسف سنوری میاں عبداللہ صاحب سنوری کے ماموں ہیں۔ بہت راست طبع نیک ظن پاک خیال آدمی ہیں۔ اس عاجز سے استقلال اور وفا کے ساتھ خلوص اور محبت رکھتے ہیں۔ (۲۱) منشی حشمت اللہ صاحب مدرس مدرسه سنور اور منشی ہاشم علی صاحب پٹواری تحصیل برنالہ اس عاجز کے یک رنگ مخلصین میں سے ہیں ۔خدا تعالیٰ ان کا مددگار ہو۔