ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 532 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 532

۵۳۲ روحانی خزائن جلد ۳ ازالہ اوہام حصہ دوم اکثر علوم و فنون میں کامل لیاقت رکھتے ہیں اور اُن کے چہرے پر استقامت و شجاعت کے انوار پائے جاتے ہیں اس سلسلہ کے چندہ میں دھا روپیہ ماہواری انہوں نے اپنی مرضی سے مقرر کیا ہے۔ جزاهم الله خير الجزاء۔ (۱۵) حتى فى الله سید فضل شاہ صاحب لاہوری اصل سکنہ ریاست جموں نہایت صاف باطن اور محبت اور اخلاص سے بھرے ہوئے اور کامل اعتقاد کے نور سے منور ہیں۔ اور مال و جان سے حاضر ہیں اور ادب اور حسن ظن جو اس راہ میں ضروریات سے ہے ایک عجیب انکسار کے ساتھ ان میں پایا جاتا ہے۔ وہ نہ دل سے کچی اور پاک اور کامل ارادت اس عاجز سے رکھتے ہیں اور کہی تعلق اور حب میں اعلیٰ درجہ انہیں حاصل ہے اور یک رنگی اور وفاداری کی صفت ان میں صاف طور پر نمایاں ہیں اور ان کے برادر حقیقی نصر شاہ بھی اس عاجز سے تعلق بیعت رکھتے ہیں اور ان کے ماموں منشی کرم الہی صاحب بھی اس عاجز کے یک رنگ دوست ہیں ۔ (۱۶) حبي في الله منشی محمد اروڑا نقشہ نویس مجسٹریٹی۔ منشی صاحب محبت اور خلوص اور ارادت میں زندہ دل آدمی ہیں۔ سچائی کے عاشق اور سچائی کو بہت جلد سمجھ جاتے ہیں خدمات کو نہایت نشاط سے بجالاتے ہیں بلکہ وہ تو دن رات اسی فکر میں لگے رہتے ہیں کہ کوئی خدمت مجھ سے صادر ہو جائے۔ ۷۹۹) عجیب منشرح الصدر اور جان نثار آدمی ہے۔ میں خیال کرتا ہوں کہ ان کو اس عاجز سے ایک نسبت عشق ہے۔ شاید ان کو اس سے بڑھ کر اور کسی بات میں خوشی نہیں ہوتی ہوگی کہ اپنی طاقتوں اور اپنے مال اور اپنے وجود کی ہر یک توفیق سے کوئی خدمت بجا لاویں وہ دل و جان سے وفادار اور مستقیم الاحوال اور بہادر آدمی ہیں۔ خدائے تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے ۔ آمین۔ (۱۷) حتى في اللہ میاں محمد خاں صاحب ریاست کپور تھلہ میں نوکر ہیں۔ نہایت درجہ کے غریب طبع صاف باطن دقیق فہم حق پسند ہیں اور جس قدرا نہیں میری نسبت عقیدت و ارادت و محبت و نیک نظن ہے میں اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔ مجھے ان کی نسبت یہ تر ڈر نہیں کہ اُن کے اس درجہ ارادت میں کبھی کچھ خلل پیدا ہو بلکہ یہ اندیشہ ہے کہ حد سے زیادہ نہ بڑھ جائے وہ بچے وفادار اور جاں نثار اور مستقیم الاحوال ہیں ۔ خدا اُن کے ساتھ ہو اُن کا نوجوان بھائی سردار علی خاں بھی میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہے۔ یہ لڑکا بھی اپنے بھائی کی طرح بہت سعید و رشید ہے ۔ خدائے تعالی اُن کا محافظ ہو۔ (۱۸) حتى فى الله منشی ظفر احمد صاحب ۔ یہ جو ان صالح کم گو اور خلوص سے بھرا دقیق فہم آدمی ہے ۔ استقامت کے آثار و انوار اُس میں ظاہر ہیں ۔ وفاداری کی علامات و امارات اس میں پیدا ہیں ۔ ثابت شدہ صداقتوں کو خوب سمجھتا ہے ۔ اور