ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 469 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 469

روحانی خزائن جلد ۳ ۴۶۹ ازالہ اوہام حصہ دوم سمجھ سکتا ہے کہ اس وقت جو ظہور مسیح موعود کا وقت ہے کسی نے بجز اس عاجز کے دعوی نہیں کیا کہ میں مسیح موعود ہوں بلکہ اس مدت تیرہ سو برس میں کبھی کسی مسلمان کی طرف سے ایسا دعویٰ نہیں ہوا کہ میں مسیح موعود ہوں ۔ ہاں عیسائیوں نے مختلف زمانوں میں مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا تھا اور کچھ تھوڑا عرصہ ہوا ہے کہ ایک عیسائی نے امریکہ میں بھی مسیح ابن مریم ہونے کا دم مارا تھا لیکن ان مشرک عیسائیوں کے دعوی کو کسی نے قبول نہیں کیا۔ ہاں ضرور تھا (۶۸۴) کہ وہ ایسا دعویٰ کرتے تا انجیل کی وہ پیشگوئی پوری ہو جاتی کہ بہتیرے میرے نام پر آئیں گے اور کہیں گے کہ میں مسیح ہوں ۔ پر سچا مسیح ان سب کے آخر میں آئے گا اور مسیح نے اپنے حواریوں کو نصیحت کی تھی کہ تم نے آخر کا منتظر رہنا۔ میرے آنے کا یعنی میرے نام پر جو آئے گا اس کا نشان یہ ہے کہ اُس وقت سورج اور چاند تاریک ہو جائے گا۔ اور ستارے زمین پر گر جائیں گے اور آسمان کی قوتیں سُست ہو جائیں گی ۔ تب تم آسمان پر ابن آدم کا نشان دیکھو گے۔ یہ تمام اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ اس وقت نور علم کا اُٹھ جائے گا اور ربانی علماء فوت ہو جائیں گے اور جہالت کی تاریکی پھیل جائے گی ۔ تب ابن مریم آسمانی حکم سے ظاہر ہوگا۔ یہی اشارہ سورۃ الزلزال میں ہے کہ اُس وقت زمین پر سخت زلزلہ آئے گا اور زمین اپنے تمام خزائن اور دفائن باہر نکال دے گی یعنی علوم ارضیہ کی خوب ترقی ہوگی مگر کی خوب ترقی ہوئی گر آسمانی علوم کی نہیں يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءِ بِدُخَانٍ مُّبِيْنٍ ۔ از انجملہ ایک یہ ہے کہ مکاشفات اکابر اولیاء بالاتفاق اس بات پر شاہد ہیں کہ مسیح (۲۸۵) موعود کا ظہور چودھویں صدی سے پہلے یا چودھویں صدی کے سر پر ہو گا اور اس سے تجاوز نہیں کرے گا چنانچہ ہم نمونہ کے طور پر کسی قدر اس رسالہ میں لکھ بھی آئے ہیں ۔ اور ظاہر ہے کہ اس وقت میں بجز اس عاجز کے اور کوئی شخص دعوے دار اس منصب کا نہیں ہوا۔ از انجملہ ایک یہ ہے کہ مدت ہوئی کہ گروہ دجال ظاہر ہو گیا ہے اور بڑے زور سے اس کا ظہور ہو رہا ہے اور اس کا گدھا بھی جو درحقیقت اُسی کا بنایا ہوا ہے جیسا کہ الدخان اا