ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 442 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 442

روحانی خزائن جلد ۳ ۴۴۲ ازالہ اوہام حصہ دوم فرمایا ہے کہ يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِ خَيْرًا كَثِيرًا لے خیر مال کو کہتے ہیں۔ سو پاک مال حکمت ہی ہے جس کی طرف حدیث نبوی میں بھی اشارہ ہے کہ انما انا قاسم والله هو المُعطى۔ یہی مال ہے جو مسیح موعود کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے ) یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور تمہاری آنکھوں میں عجیب ۔ ہم عنقریب تم میں ہی اور تمہارے ارد گر دنشان دکھلاویں گے حجت قائم ہو جائے گی اور فتح کھلی کھلی ہوگی ۔ کیا یہ (۱۳۳) لوگ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک بھاری جماعت ہیں یہ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیر لیں گے اگر لوگ تجھے چھوڑ دیں گے پر میں نہیں چھوڑوں گا اور اگر لوگ تجھے نہیں بچائیں گے پر میں بچاؤں گا میں اپنی چہکار دکھلاؤں گا اور قدرت نمائی سے تجھے اٹھاؤں گا اے ابراہیم تجھ پر سلام ہم نے تجھے خالص دوستی کے ساتھ چن لیا۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مراد میں تجھے دے گا تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری تو حید اور تفرید ۔ خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے۔ جب تک وہ خبیث کو طیب سے جدا نہ کرے۔ وہ تیرے مجد کو زیادہ کرے گا اور تیری ذریت کو بڑھائے گا اور من بعد تیرے خاندان کا تجھ سے ہی ابتدا قرار دیا جائے گا میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے ساتھ شہرت دوں گا اور تیرا ذکر بلند کروں گا اور تیری محبت دلوں میں ڈال دوں گا۔ جعلناک المسیح ابن مریم (ہم نے تجھ کو سیح ابن مریم بنایا ) ان کو کہہ دے کہ میں عیسی کے قدم پر آیا ہوں ۔ یہ کہیں گے کہ ہم نے پہلوں سے ایسا نہیں سنا۔ سو تو ان کو جواب دے کہ تمہارے معلومات وسیع نہیں خدا بہتر جانتا ہے۔ تم ظاہر (۱۳۵) لفظ اور ابہام پر قانع ہو اور اصل حقیقت تم پر مکشوف نہیں ۔ جو شخص کعبہ کی بنیاد کو ایک حکمت الہی کا مسئلہ سمجھتا ہے وہ بڑا عظمند ہے کیونکہ اس کو اسرار ملکوتی سے حصہ ہے۔ ایک اولی العزم پیدا ہوگا۔ وہ حسن اور احسان میں تیرا نظیر ہوگا وہ تیری ہی نسل سے ہوگا۔ فرزند دلبند گرامی ارجمند البقرة : ٢٧٠