ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 363
روحانی خزائن جلد ۳ ۳۶۳ ازالہ اوہام حصہ دوم اور خدائی کا دعوی کر رہا ہے۔ سو حضرت مسیح ابن مریم نے خدائی کا دعوی ہرگز نہیں کیا۔ یہ لوگ خود اس کی طرف سے وکیل بن کر خدائی کا دعوی کر رہے ہیں اور اس دعوی کے سرسبز کرنے کے لئے کیا کچھ انہوں نے تحریفیں نہیں کیں۔ اور کیا کچھ تمہیں کے کام استعمال میں نہیں لائے اور مکہ اور مدینہ چھوڑ کر اور کوئی جگہ ہے جہاں یہ لوگ نہیں پہنچے۔ کیا کوئی دھوکہ دینے کا کام یا گمراہ کرنے کا منصوبہ یا بہکانے کا کوئی طریقہ ایسا بھی ہے جو اُن سے ظہور میں نہیں آیا۔ کیا یہ سچ نہیں کہ یہ لوگ اپنے دجالا نہ منصوبوں کی وجہ سے ایک عالم پر دائرہ کی طرح محیط ہو گئے ہیں۔ (۴۹۰ جہاں یہ لوگ جائیں اور جہاں اپنا مشن قائم کریں ایک عالم کو تہ و بالا کر دیتے ہیں ۔ دولتمند اس قدر ہیں کہ گویا دنیا کے تمام خزانے اُن کے ساتھ ساتھ پھرتے ہیں اگر چہ گورنمنٹ انگریزی کو مذاہب سے کچھ سروکار نہیں اپنے شاہانہ انتظام سے مطلب ہے مگر در حقیقت پادری صاحبوں کی بھی ایک الگ گورنمنٹ ہے جو بے شمار روپے کی مالک اور گویا تمام دنیا میں اپنا تاروپود پھیلا رہی ہے اور ایک قسم کا جنت اور جہنم اپنے ساتھ ساتھ لئے پھرتے ہیں ۔ جو شخص اُن کے مذہب میں آنا چاہتا ہے اس کو وہ جنت دکھلایا جاتا ہے اور جو شخص اُن کا اشد مخالف ہو جائے اس کے لئے جہنم کی دھمکی ہے۔ ان کے گھر میں روٹیاں بہت ہیں گویا ایک پہاڑ روٹیوں کا جس جگہ رہیں ساتھ رہتا ہے۔ اور اکثر شکم بندہ لوگ اُن کی سفید سفید روٹیوں پر مفتون ہو كر ربنا المسیح کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ مسیح دجال کی کوئی بھی ایسی علامت نہیں جو اُن میں نہ پائی جائے۔ ایک وجہ سے یہ مردوں کو بھی زندہ کرتے ہیں اور زندوں کو مارتے ہیں سمجھنے والا سمجھ لے ) اور اس میں تو شک نہیں کہ اُن کی آنکھ ایک ہی ہے جو بائیں ہے اگر اُن کی دائیں آنکھ موجود ہوتی تو یہ لوگ خدائے تعالیٰ سے ڈرتے اور خدائی کے دعوے سے باز (۴۹۱) آتے ۔ بے شک یہ بھی سچ ہے کہ پہلی کتابوں میں اس قوم دجال کا ذکر ہے حضرت مسیح ابن مریم نے بھی انجیل میں بہت ذکر کیا ہے پہلے صحیفوں میں بھی جابجا ان کا ذکر پایا جاتا ہے۔ بلاشبہ ایسا ہی چاہیے تھا کہ ہر یک نبی اس مسیح دجال کے آنے کی اور پہلے سے خبر دیتا۔ سو ہر ایک نے