ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 266
روحانی خزائن جلد ۳ ۲۶۶ ازالہ اوہام حصہ اول پیدا ہو جاتی ہے یہاں تک کہ عالم اور صاحب عقل ہونے کے بعد سرا سر نادان بچے کی طرح بن جاتے ہیں اور تمام عمر کا آموختہ بیک دفعہ سب بھول جاتا ہے۔ اب چونکہ خدائے تعالیٰ نے طرز حیات کے بارے میں بنی آدم کی صرف دو گروہ میں تقسیم محدود کر دی تو بہر حال حضرت مسیح ابن مریم خدائے تعالی کے تمام خاکی بندوں کی طرح اس تقسیم سے باہر نہیں رہ سکتے یہ حکماء کا قانون قدرت نہیں جو کوئی اس کو رد کر دے گا یہ تو سنت اللہ ہے جس کو خود اللہ جل شانہ نے تصریح سے بیان فرما دیا ہے۔ ۳۲۷ سواس تقسیم الہی کی رو۔ ں تقسیم الہی کی رو سے لازم آتا ہے کہ یا تو حضرت مسیح مِنْكُمْ مَّنْ يَتَوَفَّی میں داخل ہوں اور وفات پا کر بہشت بریں میں اُس تخت پر بیٹھے ہوں جس کی نسبت انہوں نے آپ ہی انجیل میں بیان فرمایا ہے اور یا اگر اس قدر مدت تک فوت نہیں ہوئے تو زمانہ کی تاثیر سے اس ارذل عمر تک پہنچ گئے ہوں جس میں بباعث بیکاری حواس اُن کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔ اور جو خاص طور پر مسیح کے فوت ہو جانے پر آیات بینات دلالت کر رہی ہیں کچھ ضروری نہیں کہ ہم ان کو بار بار ذکر کریں۔ یہ بات ظاہر ہے کہ اگر مسیح ابن مریم اس جماعت مرفوعہ سے الگ ہے جو دنیا سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہو کر خدائے تعالیٰ کی طرف اٹھائی گئی ہے تو ان میں جو عالم آخرت میں پہنچ گئے ہرگز شامل نہیں ہو سکتا بلکہ مرنے کے بعد پھر شامل ہوگا اور اگر یہ بات ہو کہ اُن میں جا ملا اور بموجب آیت فَادْخُلِي فِي عِبْدِي له ان فوت شده بندوں میں داخل ہو گیا تو پھر انہیں میں سے شمار کیا جاوے گا۔ اور معراج کی حدیث سے ۳۲۸ صاف ثابت ہوتا ہے کہ مسیح اُن فوت شدہ نبیوں میں جاملا اور یحییٰ نبی کے پاس اس کو مقام ملا ۔ اس صورت میں ظاہر ہے کہ معنے اس آیت کے کہ اِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى کے ہے یہ ہوں گے کہ انی متوفیک و رافعك الى عبادی المتوفين | المقربين و ملحقك بالصلحین ۔ سو عقلمند کے لئے جو متعصب نہ ہو اسی قدر کافی ہے کہ اگر مسیح زندہ ہی اُٹھایا گیا تو پھر مردوں میں کیوں جا گھسا ۔ ہاں اس قدر ذکر کرنا اور بھی ضروری ہے کہ جیسے بعض نادان یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ آیات ذو معنیین ہیں یہ الفجر: ۳۰ ۲ آل عمران: ۵۶