ازالہ اَوہام حصہ اول

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 198 of 748

ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 198

روحانی خزائن جلد ۳ ۱۹۸ ازالہ اوہام حصہ اول کے ساتھ نہیں آیا درویشی اور غربت کے لباس میں آیا ہے اور جبکہ یہ حال ہے تو پھر علماء کے لئے اشکال ہی کیا ہے ممکن ہے کہ کسی وقت اُن کی یہ مراد بھی پوری ہو جائے ۔ ہاں اُن کی یه خاص مراد كشفًا و الهاما و عقلا و فرقانا مجھے پوری ہوتی نظر نہیں آتی کہ وہ لوگ سچ مچ کسی دن حضرت مسیح بن مریم کو آسمان سے اُترتے دیکھ لیں گے سو انہیں اس بات پر ضد کرنا کہ ہم تب ہی ایمان لائیں گے کہ جب مسیح کو اپنی آنکھوں سے آسمان سے اُترتا ہوا مشاہدہ کریں گے ایک خطرناک ضد ہے اور یہ قول اُن لوگوں کے قول سے ملتا جلتا ہے جن کا خود ذکر اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ وہ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً کہتے رہے اور ایمان لانے سے بے نصیب رہے۔ اب میں نصیحتا للہ اپنے عزیز علماء کی خدمت میں صحیحین کی وہ حدیثیں عرض کرنا چاہتا ہوں جن کی نسبت اُن کا یہ خیال ہے کہ اُن سے ہمارا دعویٰ مسیح ابن مریم کے آسمان سے ۲۰۱ اُترنے کا بخوبی ثابت ہوتا ہے اور جن پر زور مار کر وہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ ان کو اپنے دعاوی کی ان احادیث کی رو سے ڈگری ملتی ہے سو وہ حدیثیں مع ترجمہ کے ذیل میں لکھتا ہوں ۔ ترجمه صحیح بخاری صفحہ ۴۹۰ یعنی قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ والذي نفسي بيده تم میں ابن مریم نازل ہو گا اور تمہارے ہر یک مسئلہ مختلف فیہ کا ليوشكن ان ينزل عدالت کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور باطل پرستوں کو الگ اور حق فيكم ابن مریم حکما پرستوں کو الگ کر دے گا پس وہ اسی حکم ہونے کی وجہ سے صلیب عدلا فيكسر الصلیب کو توڑے گا اور خنزیروں کو مارے گا اور روز کے جھگڑوں کا ويقتل الخنزير ويضع خاتمہ کر دے گا ۔ تمہارا اُس دن کیا حال ہو گا جس دن ابن مریم الحرب - كيف انتم تم میں نازل ہو گا اور تم جانتے ہو کہ ابن مریم کون ہے وہ تمہارا اذا نزل ابن مریم فيكم و امامکم منکم ہی ایک امام ہوگا اور تم میں سے ہی (اے اُمتی لوگو ) پیدا ہوگا ۔ البقرة : ۵۶