ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 159
روحانی خزائن جلد ۳ ۱۵۹ ازالہ اوہام حصہ اول پس نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزول کے وقت جولیلۃ القدر مقرر کی گئی ہے وہ ۱۰۸ در حقیقت اس لیلۃ القدر کی ایک شاخ ہے یا یوں کہو کہ اس کا ظل ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی ہے خدائے تو ائے تعالیٰ نے اس لیلۃ القدر القدر کی نہایت درجہ کی شان بلند کی ہے جیسا کہ اُس کے حق میں یہ آیت کریمہ ہے کہ فِيْهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ - یعنی اس لیلۃ القدر کے زمانہ میں جو قیامت تک ممتد ہے ہر یک حکمت اور معرفت کی ۱۰۹ باتیں دنیا میں شائع کر دی جائیں گی اور انواع اقسام کے علوم غریبہ و فنون نادرہ و صناعات عجیبہ صفحۂ عالم میں پھیلا دئے جائیں گے اور انسانی قومی میں موافق اُن کی مختلف استعدادوں اور مختلف قسم کے امکان بسطت علم اور عقل کے جو کچھ لیاقتیں مخفی ہیں یا جہاں تک وہ ترقی کر سکتے ہیں سب کچھ بمنصہ ظہور لایا جائے گا لیکن یہ سب کچھ ان دنوں میں پر زور تحریکوں سے ہوتا رہے گا کہ جب کوئی نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 10 بقيه حاشيه اور ایک پھل قوت ایمانی کا اسرار حقہ و معارف دینیہ کا ذخیرہ ہے جو اس عاجز کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے عنایت ہوا ہے ۔ پس جو شخص اس عاجز کی تالیفات پر نظر ڈا۔ تالیفات پر نظر ڈالے گا یا اس عاجز کی صحبت میں رہے گا اُس پر یہ حقیقت آپ ہی کھل جائے گی کہ کس قدر خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کو دقائق و حقائق دینیہ سے حصہ دیا ہے۔ دوسری اور تیسری علامت یعنی یہ کہ بخاری یا سمرقندی الاصل ہونا اور زمیندار اور زمینداری کے ممیز خاندان میں سے ہونا یہ دونوں علامتیں صریح اور تین طور پر اس عاجز میں ثابت ہیں اور اس جگہ مجھے قرین مصلحت معلوم ہوتا ہے کہ اپنے آباء کی لائف یعنی سوانح زندگی کسی قدر ۱۲۰ اختصار کے ساتھ لکھوں سو پہلے میں یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ عرصہ قریب ہیں برس کے ہوا ہو گا کہ ایک انگریز مسٹر گریفن نام نے بھی جو اس ضلع میں ڈپٹی کمشنر رہ چکا ہے اور ریاست بھوپال اور راجپوتا نہ ریاستوں کا رزیڈنٹ بھی رہا ہے پنجاب کے رئیسوں کا ایک سوانح تاریخ کے طور پر تالیف کر کے چھپوایا تھا اس میں انہوں نے میرے والد مرحوم مرزا غلام مرتضی صاحب کا ذکر کر کے کچھ مختصر طور پر ان کے زمینداری خاندان کا حال اور سمرقندی الاصل ہونا لکھا ہے لیکن میں اس جگہ کسی قدر مفصل بیان کرنے کی غرض سے ان تمام امور کو وضاحت سے لکھنا چاہتا ہوں جو اس حدیث نبوی کی کامل تشریح کے لئے بطور مصداق کے ہیں تا اس عاجز کا ابتدا سے سمرقندی الاصل ہونا اور ابتدا سے یہ ۱۲۱ خاندان ایک زمینداری خاندان ہونا جیسا کہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا ا الدخان : ۵