استفتاء — Page 135
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۱۳۵ استفتاء برس پہلے خبر دے جو بیان کرنے کے زمانہ میں معدوم کی طرح ہوں تو ایسے انسان کو بطور ﴿۲۷﴾ نظیر پیش کرنا چاہیے اور اس کے واقعات معائنہ کے طور پر دکھلانے چاہئیں اور صرف پرانے کرم خوردہ قصے اس جگہ کام نہیں آئیں گے۔ نداریم اے یار با کشید کار اگر قدرتت ہست نقدی بسیار آپ سن چکے ہیں کہ براہین احمدیہ میں صاف طور پر یہ پیشگوئیاں دکھلائی گئی ہیں ۔ پس یہ سلسلہ وار شہادتیں کیوں کر ٹوٹ جائیں گی؟ چونکہ بعض ظالم مولوی جیسا کہ محد حسین بٹالوی میری دشمنی کے لئے اسلام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ نشان جو اس دین کی سچائی پر گواہی دینے کے لئے آسمان سے نازل ہوئے ہیں ان کو مٹا دینا ان لوگوں کا مقصود ہے اس لئے یہ استفتاء قوم کے معزز اہل نظر کی اس شیخ دشمن حق کا یہ بھی میرے پر افترا ہے کہ اور بھی بعض پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں ۔ ہم بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنة اللہ علی الکاذبین۔ ہم شیخ مذکور کوفی پیشگوئی سورہ پیہ نقد دینے کو تیار ہیں اگر وہ ثابت کر سکے کہ فلاں پیشگوئی خلاف واقعہ ظہور میں آئی مگر کیا وہ یہ بات سن کر تحقیقات کے لئے درخواست کرے گا؟ نہیں اس کو نخوت نے اندھا کر دیا۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص نہایت درجہ کا مفسد اور دشمن حق ہے اس کو اسلام سے کچھ خاص دشمنی ہے اس کا دل نہیں چاہتا کہ اس پر آشوب زمانہ میں اسلام کی عزت اور شوکت اور بزرگی ظاہر ہونگر یہ اس ارادہ میں نا کام رہے گا ۔ میری بات سن رکھو ! اب سے خوب یاد رکھو کہ خدا بہت سے نشان دکھائے گا۔ نہیں چھوڑے گا جب تک ایسے لوگوں کو ذلیل کر کے نہ دکھلائے۔ منہ