استفتاء — Page 119
روحانی خزائن جلد ۱۲ یک دفعہ خون ہو جائے گا۔ 119 استفتاء پھر دوسری الہامی پیشگوئی جو لیکھرام کی نسبت ہوئی وہ کرامات الصادقین کے صفحہ ۵۴ اور صفحہ اخیر ٹائٹل پیج میں مذکور ہے اور وہ یہ ہے: الا انني في كُلّ حرب غالب فکدنــي بما زَوّرت فالحق يغلب وبشرني ربّی و قال مبشرا ستعرف يوم العيد والعيد اقرب و منها ما وعدنی ربی و استجاب دعائي في رجل مفسد عدو الله و رسوله المسمى | ليكهرام الفشاوری۔ واخبرنى ربّى انه من الهالكين ۔ انه كان يسب نبي الله و يتكلم في شانه بكلمات خبيثة فدعوت عليه فبشرني ربّى بموته في ست سنة ان في ذالك لأية للطالبين۔ ترجمہ۔ میں ہر ایک جنگ میں غالب ہوں یعنی ہر ایک مقابلہ میں مجھے غلبہ ہے پس (اے محمد حسین بٹالوی) جو کچھ تو مکر کرتا ہے بیشک کر کہ آخر حق ضرور غالب ہوگا اور مجھے خدا نے ایک نشان کی خوشخبری دے کر کہا کہ تو عید کا دن عنقریب پہچان لے گا یعنی وہ خوشی کا دن جس میں وہ نشان ظاہر ہوگا اور اس نشان کی یہ علامت ہے کہ اس دن سے معمولی عید قریب ہوگی۔ اور خدا نے مجھے وعدہ دیا اور ایک مفسد خدا اور رسول کے دشمن کے بارے میں میری دعاسنی جو لیکھرام پشاوری ہے اور مجھے خبر دی کہ وہ مرے گا ۔ اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتا تھا اور پلید باتیں مونہہ پر لاتا تھا۔ پس میں نے اس پر بددعا کی سوخدا نے میری دعا قبول کر کے مجھے خبر دی کہ وہ چھ برس کے عرصہ میں مرجائے گا۔ اور اس میں ڈھونڈنے والوں کے لئے نشان ہیں۔ اور یہ الہام کہ عجل جسدله خوار له نصب و عذاب جس کا ابھی ہم ذکر کر چکے ہیں یعنی لیکھرام گوسالہ سامری ہے اور اسی گوسالہ کی طرح اس کو عذاب ہوگا ۔ یہ نہایت پر معنی الہام ہے جو گوسالہ سامری کی مشابہت کے پیرا یہ میں نہایت اعلیٰ اسرار غیب کے بیان کر رہا ہے۔ منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ گوسالہ سامری یہودیوں کی عید کے دن میں ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا جیسا کہ توریت خروج باب ۳۲ آیت ۵ سے ثابت ہوتا ہے اور وہ یہ ہے ۔ ہارون نے یہ کہہ کر منادی کی کہ کل خداوند کی عید ہے سوالیسا ہی اسلامی عید کے دن کے قریب یعنی ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کو لیکھرام قتل ہوا اور چونکہ گوسالہ سامری کے تباہ کرنے کے لئے خدا کی کتابوں میں عید کے دن کی خصوصیت ا