عصمتِ انبیاءؑ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 728 of 822

عصمتِ انبیاءؑ — Page 728

۔لیکن وہ حسین چہرہ غافلوں سے پوشیدہ ہے سچا عاشق چاہیے تا کہ اُس کی خاطر نقاب اٹھائی جائے۔اُس کا مقدس دامن تکبر سے ہاتھ نہیں آتا اس کے لئے کوئی راہ سوائے انکساری درد اور بے قراری کے نہیں ہے۔اُس محبوب ازلی کا راستہ بہت خطرناک ہے اگر تجھے جان کی سلامتی چاہیے تو خود روی کو ترک کر دے۔نا اہل لوگوں کی عقل اُس کے کلام کی تہ تک نہیں پہنچ سکتی جو خودی کا تارک ہو اسی کو وہ صحیح راستہ ملتا ہے۔قرآن کو سمجھنے کا مسئلہ اہل دنیا سے حل نہیں ہو سکتا، اس شراب کا مزا وہی جانتا ہے جو اس شراب کو پیتا ہے۔اے وہ شخص جسے باطنی انوار کی کچھ خبر نہیں، تو جو کچھ بھی ہمارے حق میں کہے ناراضگی کا موجب نہیں۔ہم نے نصیحت اور خیر خواہی کے طور پر یہ باتیں کہی ہیں تا کہ وہ خراب زخم اس مرہم سے اچھا ہو جائے۔انکارِ دعا کے مرض کا علاج دعا ہی سے کر جیسے خمار کے وقت شراب کا علاج شراب سے ہی کیا جاتا ہے۔اے وہ شخص جو کہتا ہے کہ اگر دعاؤں میں اثر ہے تو دکھاؤ کہاں ہے پس میری طرف دوڑ تا کہ میں تجھے سورج کی طرح دعا کا اثر دکھاؤں۔خبردار خدا کی قدرتوں کے بھیدوں کا انکار نہ کر بات ختم کر اور ہم سے دعائے مستجاب دیکھ لے صفحہ ۵۷۱۔اے سلامتی والے انسان تجھ پر سلامتی ہو صفحہ ۵۸۰۔وہ دن قریب ہے جب اسے خلاصی حاصل ہوگی صفحہ ۵۸۶۔جو کچھ نئی شادی کے لئے ضرورت ہے میں وہ سب سامان کردوں گا صفحہ ۶۱۲۔اے وہ تمام خواہشات جو خاک میں مل گئیں