اِسلامی اُصول کی فلاسفی — Page 430
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۴۲۴ اسلامی اصول کی فلاسفی وَالشَّمْسِ وَضُحُهَا وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَهَا وَالنَّهَارِ إِذَا جَلْهَا وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشُهَا وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنُهَا وَالْأَرْضِ وَمَا طَحُهَا وَنَفْسٍ وَمَا سَونَهَا فَأَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقُوبِهَا قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكْهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَشْهَا كَذَّبَتْ ثَمُودُ بَطَعُونَهَا إِذِ انْبَعَثَ أَشْقُهَا فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ نَاقَةَ اللهِ وَسُقْيْهَا فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوْبِهَا وَلَا يَخَافُ عقبهات یعنی قسم ہے سورج کی اور اس کی روشنی کی ۔ اور قسم ہے چاند کی جب پیروی کرے سورج کی یعنی سورج سے نور حاصل کرے اور پھر سورج کی طرح اس نور کو دوسروں تک پہنچا دے اور قسم ہے دن کی جب سورج کی صفائی دکھاوے اور راہوں کو نمایاں کرے اور قسم ہے رات کی جب اندھیرا کرے اور اپنے پردہ تاریکی میں سب کو لے لے اور قسم ہے آسمان کی اور اس علت غائی کی جو آسمان کی اس بناء کا موجب ہوئی اور قسم ہے زمین کی اور اس علت غائی کی جو زمین کے اس قسم کے فرش کا موجب ہوئی اور قسم ہے نفس کی اور نفس کے اس کمال کی جس نے ان سب چیزوں کے اس کو برابر کر دیا یعنی وہ کمالات جو متفرق طور پر ان چیزوں میں پائے جاتے ہیں کامل انسان کا نفس ان سب کو اپنے اندر جمع رکھتا ہے اور جیسے یہ تمام چیزیں علیحدہ علیحدہ نوع انسان کی خدمت کر رہی ہیں ۔ کامل انسان ان تمام خدمات کو اکیلا بجالاتا ہے جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں اور پھر فرماتا ہے کہ وہ شخص الشمس: ۲ تا ۱۶