اسلام (لیکچر سیالکوٹ) — Page 211
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۲۱۱ لیکچر سیالکوٹ جیسا کہ حمل کے دن بعض وقت کچھ زیادہ ہو جاتے ہیں۔ دیکھو! اکثر بچے جو دنیا میں پیدا ہوتے ہیں وہ اکثر نو مہینے اور دس دن کے اندر پیدا ہو جاتے ہیں لیکن پھر بھی کہا جاتا ہے کہ اُس گھڑی کی کسی کو خبر نہیں ۔ جب کہ دروزہ شروع ہوگا ۔ اسی طرح دنیا کے خاتمے پر گواب ہزار سال باقی ہے لیکن اس گھڑی کی خبر نہیں جب قیامت قائم ہو جائے گی ۔ جن دلائل کو خدا نے امامت اور نبوت کے ثبوت کے لئے پیش کیا ہے اُن کو ضائع کرنا گویا اپنے ایمان کو ضائع کرنا ہے۔ ظاہر ہے کہ قرب قیامت پر تمام علامتیں بھی جمع ہو گئی ہیں اور زمانہ میں ایک انقلاب عظیم مشہور ہو رہا ہے اور وہ علامتیں جو قرب قیامت کے لئے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں بیان فرمائی ہیں اکثر ان میں سے ظاہر ہو چکی ہیں جیسا کہ قرآن شریف سے ظاہر ہوتا ہے کہ قرب قیامت کے زمانہ میں زمین پر اکثر نہریں جاری ہو جائیں گی اور بکثرت کتابیں شائع ہوں گی۔ پہاڑ اُڑا دیئے جائیں گے ۔ دریا خشک کر دئیے جائیں گے اور زراعت کے لئے زمین بہت آباد ہو جائے گی اور ملاقاتوں کے لئے راہیں کھل جائیں گی اور قوموں میں مذہبی شور و غوغا بہت پیدا ہو گا اور ایک قوم دوسری قوم کے مذہب پر ایک موج کی طرح ٹوٹ پڑے گی تا ان کو بالکل نابود کر دے۔ انہی دنوں میں آسمانی کرنا اپنا کام دکھلائے گی اور تمام قو میں ایک ہی مذہب پر جمع کی جائیں گی بجز ان روی طبیعتوں کے جو آسمانی دعوت کے 19 لائق نہیں۔ یہ خبر جو قرآن شریف میں لکھی ہے مسیح موعود کے ظہور کی طرف اشارہ ہے اور اسی وجہ سے یا جوج ما موج کے تذکرہ کے نیچے اس کو لکھا ہے اور یاجوج ماجوج دو قومیں ہیں جن کا پہلی کتابوں میں ذکر ہے اور اس نام کی یہ وجہ ہے کہ وہ اجیج سے یعنی آگ سے بہت کام لیں گی اور زمین پر ان کا بہت غلبہ ہو جائے گا اور ہر ایک بلندی کی مالک ہو جائیں گی ۔ تب اُسی زمانہ میں آسمان سے ایک بڑی تبدیلی کا انتظام ہو گا اور صلح اور آشتی کے دن ظاہر ہوں گے۔ ایسا ہی قرآن شریف میں لکھا ہے کہ ان دنوں میں زمین سے بہت سی کا نہیں اور مخفی چیزیں نکلیں گی اور ان دنوں میں آسمان پر کسوف و خسوف ہوگا اور