اسلام (لیکچر سیالکوٹ) — Page 202
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۲۰۲ لیکچر سیالکوٹ آمد مہدی معہود مبارک ہووے مقدم عیسی موعود مبارک ہو دے آج سلکوٹ ہوا غیرتِ فردوس و ارم شرف افزائی مسعود د مبارک ہووے آ گیا آج وہ دنیا میں امامِ اعظم حکم عادل و محمود مبارک ہووے بطفیل اُس کے ہمیں بخش تو مولائے کریم ! فضل و رحمت تیری اور جو دمبارک ہو دے سیالکوٹ کی سرز مین کو اللہ تعالی نے کچھ ایسا ممتاز بنایا ہوا ہے کہ اس میں خدا کے پاک سلسلہ کے حامی اخلاص اور محبت سے بھرے ہوئے دل رکھنے والے کثرت سے موجود ہیں ۔ جب حضور مسیح موعود لاہور کے سفر سے فارغ ہو کر واپس تشریف لے گئے تو جماعت سیالکوٹ کے نہایت اخلاص اور اصرار سے درخواست کرنے پر حضور جو مجسم کرم اور رحمت ہیں بتاریخ ۲۷ ماہ اکتو بر ۱۹۰۴ ء اپنے عیال اور اصحاب کو ہمراہ لے کر بذریعہ ریل لاہور کی راہ سے سیالکوٹ تشریف لائے۔ راستے میں تمام اسٹیشنوں پر مقامی جماعتوں کے لوگ بڑے شوق سے ملاقات کے لئے حاضر ہوتے رہے اور شام کے ساڑھے چھ بجے سیالکوٹ کے ریلوے سٹیشن پر پہنچے۔ مخالف مولوی پہلے سے مولانا مولوی عبدالکریم صاحب کے وعظ پر برانگیختہ ہوکر عام لوگوں کو ورغلانے میں مصروف تھے اور وعظوں میں کہتے تھے کہ جو شخص مرزا صاحب کو دیکھنے بھی جائے گا اس کا نکاح فسخ ہو جائے گا اور وہ مرتد ہو جائے گا مگر خدا کب اُن کی ایسی مخالفتوں کی کچھ پیش جانے دیتا ہے۔ لوگوں میں خود بخود ایسی تحریک تھی اور دیکھنے کے لئے اتنا شوق تھا کہ پہلے سے ہزاروں آدمی اسٹیشن اور پلیٹ فارم اور سڑک اور بازاروں میں جمع ہو گئے اور حضور کی تشریف آوری پر ایک عظیم الشان میلہ لگ گیا اور ہفتہ بھر سیالکوٹ میں دین کا وہ جوش اور شوکت رہی کہ آج تک اُس کی نظیر نظر نہیں آئی۔ جماعت سیالکوٹ نے مہمان نوازی کے لئے جو اہتمام اور انتظام کیا وہ ہر نوع سے قابل تحسین اور آفرین ہے۔ فی الواقعہ سیالکوٹ کی جماعت کے لئے یہ بڑا مبارک موقعہ ہے کہ اُن میں بیٹھ کر خدا کے مسیح نے یہ لیکچر لکھا اور پڑھایا۔ اے اُس شہر کے رہنے والو جس کو خدا کا ماموراپنے مولد کے برابر پیارا سمجھتا ہے تم کو مبارک ہو کہ خدا کا مسیح تم میں آیا اور اس عظیم الشان جلسہ کی عزت تمہیں حاصل ہوئی ۔ اے زمین تیرے لئے مبار کی ہو اور خوش ہو اور شادمانی کے گیت گا کہ تجھ میں مہدی آیا۔ اے خدا کے مسیح ہے کرشن رو در گوپال تیری جنگ میں مہما ہو۔ تیرے قدموں کی برکت سے لوگ ہدایت کا نور پائیں اور ضلالت کے گڑھے سے نکلیں ۔ آمین خاکسار مولا بخش احمدی بھٹی ساکن چونڈہ تحصیل ظفر وال ضلع سیالکوٹ حال نائب محافظ دفتر ضلع سیالکوٹ