اِعجاز احمدی — Page 205
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۲۰۵ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح یہ رسالہ اُن تمام صاحبوں کی خدمت میں جو اس قصیدہ میں مخاطب ہیں بذریعہ رجسٹری روانہ کر دوں گا۔ بالآخر میں اس بات پر بھی راضی ہو گیا ہوں کہ ان تمام مخالفوں کو جواب مذکورہ بالا کے لکھنے اور شائع کرنے کے لئے پندرہ روز کی مہلت دوں کیونکہ اگر وہ زیادہ سے زیادہ بحث کریں تو انہیں اس صورت میں کہ ۸ یا ۱۹ار نومبر تک میرا قصیدہ اُن کے پاس پہنچ جائے گا۔ بہر حال ماننا پڑے گا کہ یکم نومبر سے نصف نومبر تک پندرہ دن ہوئے مگر تا ہم میں نے اُن کی حالت پر رحم کر کے اتمام حجت کے طور پر پانچ دن اُن کے لئے اور زیادہ کر دیئے ہیں اور ڈاک کے دن ان دنوں سے باہر ہیں۔ پس ہم جھگڑے سے کنارہ کرنے کے لئے تین دن ڈاک کے فرض کر لیتے ہیں یعنی ۱۷-۱۸-۱۹/ نومبر ۔ ان دنوں تک بہر حال اُن | کے پاس جابجا یہ قصیدہ پہنچ جائے گا۔ اب اُن کی میعاد ۲۰ نومبر سے شروع ہوگی ۔ پس اس طرح پر دس دسمبر تک اس میعاد کا خاتمہ ہو جائے گا۔ پھر اگر ہمیں دن میں جو دسمبر ۲ کی دسویں کے دن کی شام تک ختم ہو جائے گی۔ اُنہوں نے اس قصیدہ اور اُردو مضمون کا جواب چھاپ کر شائع کر دیا تو یوں سمجھو کہ میں نیست و نابود ہو گیا اور میرا سلسلہ باطل ہو گیا۔ اس صورت میں میری تمام جماعت کو چاہیے کہ مجھے چھوڑ دیں اور قطع تعلق کریں لیکن اگر اب بھی مخالفوں نے عمداً کنارہ کشی کی تو نہ صرف دس ہزار روپے کے انعام سے محروم رہیں گے بلکہ دس لعنتیں اُن کا ازلی حصہ ہوگا اور اس انعام میں سے ثناء اللہ کو پانچ ہزار ملے گا اور باقی پانچ کو اگر فتح یاب ہو گئے ایک ایک ہزار ملے گا۔ وَالسَّلَامِ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الهُدَى خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی