اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 199 of 566

اِعجاز احمدی — Page 199

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۹۹ اعجاز احمدی ضمیمه نزول اسیح وَفِي خَمْسَةٍ قَدْ تَمَّ نَظْمُ قَصِيدَتِي بَلِ الْوَقْتُ خَالِصُةٌ أَقَلُّ وَأَقْصَرُ اور میرا قصیدہ پانچ دن میں ختم ہوا بلکہ اصل وقت اس سے بھی کمتر ہے یعنی تین دن فَفَكِّرُ بِجُهْدِى خَمْسَ عَشْرَةَ لَيْلَةً وَنَادِ حُسَيْنًا أَوْ ظَفَرُ أَوْ أَصْغَرُ (٨٦) پس تو پندرہ راتیں کوشش کرتارہ اور محمد حسین کو اور قاضی ظفر الدین اور اصغر علی کو بلالے وَهَذَا مِنَ الأيتِ يَا أَكْبَرَ الْعِدَا فَهَلْ أَنْتَ تَنْسِجُ مِثْلَهَا يَا مُخَسَّرُ اور یہ خدا کا نشان ہے اے بڑے دشمن ! پس کیا تو اس کی مانند بنالے گا؟ عَلَى مَوْطِنٍ يَخْشَى الْجَبَانُ نُجَمْرُ فَإِنْ كُنتَ فِي شَيْءٍ فَبَادِرُ وَ نَبْدِرُ جہاں بزدل بھاگ جاتے ہیں ہم جم کر کھڑے ہیں۔ پس اگر تو کچھ چیز ہے تو مقابلہ پر آپھر ہم دیکھ لیں گے اَتَسْتُرُ بَغْيًا بَرُقَ ايْتِ رَبِّنَا سَيُظْهِرُ رَبِّي كُلَّمَا كُنْتَ تَسْتُرُ کیا تو بغاوت کر گئے نشانوں کی چمک کو پوشیدہ کرنا چاہتا ہے۔ پس میراخداوہ سب ظاہر کر دے گا جس کو تو چھپاتا ہے تُرِيدُونَ ذِلَّتَنَا وَنَحْنُ هَوَانَكُمْ وَلِلَّهِ حُكُمْ نَافِدٌ فَسَيَأْمُرُ تم ہماری ذلت چاہتے ہو اور ہم تمہاری اور خدا کے لئے حکم نافذ ہے ۔ وہ فیصلہ کر دے گا تَرَكْتُمُ كَلَامَ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ حُجَّةٍ وَإِنَّ كَلامَ اللهِ أَهْدَى وَأَظْهَرُ تم نے خدا کے کلام کو بے دلیل ترک کر دیا اور خدا کا کلام اصل ہدایت اور ظاہر تر ہے وَيَسَّرَهُ الْمَوْلَى لِيَذَّكَّرَ الْوَرَى فَلا شَكُ أَنَّ الذِكرَاجُلَى وَأَيْسَرُ اور خدا نے اس کو سہل کیا تا لوگ یاد کریں۔ پس کچھ شک نہیں کہ قرآن روشن اور آسان تر ہے وَفِيهِ تَجَلَّتْ بَيِّنَتٌ مِّنَ الْهُدَى وَسَمَّاهُ فُرْقَانًا عَلِيمٌ مُقَدِّرُ اور اس میں کھلی کھلی ہدا یتیں موجود ہیں۔ اور خدا نے اس کا نام فرقان رکھا ہے اس مصرعہ میں رہنا کا ترجمہ سہو کا تب سے نہیں لکھا گیا ۔ ترجمہ یوں چاہیے تھا۔ ” کیا تو بغاوت کر کے ہمارے رب کے نشانوں کی چمک کو پوشیدہ کرنا چاہتا ہے“۔ (شمس)