اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 178 of 566

اِعجاز احمدی — Page 178

روحانی خزائن جلد ۱۹۔ IZA اعجاز احمدی ضمیمه نزول اسیح وَلَا غِلَّ فِي قَلْبِي وَلَا مِنْ جَبَانَةٍ وَالْقِي حُسَامِي مُغْضِيًّا وَ أَشَهرُ اور نہ میرے دل میں کچھ کینہ ہے اور نہ میں بزدل ہوں اور میں عفو کر کے اپنی تلوار پھینک دیا کرتا ہوں مگر مقابلہ میں کھینچے بھی لیتا ہوں فَإِنْ تَبْغِنِي فِي حَلْقَةِ السِّلْمِ تُلْفِنِي وَإِن تَطْلُبَنَّى فِي الْمَيَادِينِ اَحْضُرُ پس اگر تو مجھے صلح کاری کے حلقہ میں طلب کرے تو وہیں پائے گا اور اگر تو مجھے جنگ کے میدان میں ڈھونڈے تو وہیں مجھے دیکھ لے گا وَأَرْسَلَنِي رَبِّي لِإِصْلَاح خَلْقِهِ فَيَاصَاحَ لَا تَنْطِقُ هَوًى َو تَصَبَّرُ اور خدانے مجھے بھیجاہے کہ تا میں مخلوق کی اصلاح کروں ۔ پس اے میرے صاحب ! نفسانی طور پر بات مت کر اور صبر سے میرے کام میں فکر کر وَإِنْ أَكَ كَذَّابًا فَكِذَبِى يُبيدُنِي وَإِنْ اَكَ مِنْ رَّبِّ فَمَالَكَ تَهْجُرُ اور اگر میں جھوٹا ہوں تو میرا جھوٹ مجھے ہلاک کر دے گا اور اگر میں خدا کی طرف سے ہوں۔ پس کیوں تو بیہودہ گوئی کرتا ہے؟ فَذَرْنِي وَ رَبِّي وَانْتَظِرُ سَيْفَ حُكْمِهِ لِيَقْطَعَ رَأْسِى اَوْ قَفَا مَنْ يُكَفِّرُ پس مجھے میرے خدا کے ساتھ چھوڑ دے اور اس کے حکم کی تلوار کا منتظر رہتا وہ میر اسر کاٹے یا اُس کا جو مجھے کا فر کہتا ہے تَحَامَ قِتَالِي وَاجْتَنِبُ مَا صَنَعْتَهُ وَإِنَّا إِذَا جُلْنَا فَإِنَّكَ مُدْبِرُ میرے جنگ سے تو پر ہیز کر اور اپنے بد کاموں سے الگ ہو جا اور جب ہم میدان میں آئے تو تو بھاگ جائے گا اَرَى الصَّالِحِيْنَ يُوَفَّقُونَ لِطَاعَتِي وَأَمَّا الْغَوى فَفِى الضَّلَالَةِ يُقْبَرُ میں نیک بختوں کو دیکھتا ہوں کہ میری فرمانبرداری کے لئے وہ توفیق دیئے جاتے ہیں مگر جواز کی گمراہ ہے وہ گمراہی میں قبر میں جائے گا وَ ذَالِكَ خَتُمُ اللهِ مِنْ بَدْوِ فِطْرَةِ وَإِنَّ نُقُوشَ الله لا تَتَغَيَّرُ اور یہ ابتدائے پیدائش سے خدا کی مہر ہے اور خدا کے نقش متغیر نہیں ہو سکتے گنالِكَ نُورُ الرُّشْدِ مَايُخْطِئُءُ الْفَتَى وَكُلُّ نَخِيلٍ لَّا مَحَالَةَ تُقمِرُ اسی طرح جس فطرت میں رشد کا نور ہے وہ اس مرد سے علیحدہ نہیں ہوتا۔ اور ہر ایک کھجور انجام کار پھل لاتی ہے وَ مَنْ يَكُ ذَا فَضْلٍ فَيُدْرِكُ مَقَامَهُ وَلَوْ فِي شَبَابٍ أَوْ بِوَقْتٍ يُعَمَّرُ اور جس کے شامل حال فضل الہی ہے وہ اپنے مقام کو پالے گا۔ اگر چہ جوانی میں یا اس وقت کہ جب بڑھا ہو جائے وَلَا يَهْلِكُ الْعَبْدُ السَّعِيدُ جِبَلَّةَ إِذَا مَا عَمِي يَوْمًا بِآخَرَ يَنظُرُ اور جس کی فطرت میں سعادت ہے وہ ہلاک نہیں ہوگا ۔ اگر آج اندھا ہے تو کل دیکھنے لگے گا