اِعجاز احمدی — Page 165
روحانی خزائن جلد ۱۹ اعجاز احمدی نعیمه نزول المسیح الا أَيُّهَا اللَّعَانُ مَالَكَ تَهْجُرُ وَتَلْعَنُ مَنْ هُوَ مُرْسَلٌ ومُوَفَّرُ اے لعنت کرنے والے تجھے کیا ہو گیا کہ بیہودہ بک رہا ہے۔ اور تو اس پر لعنت کر رہا ہے جوخدا کا فرستادہ اورخدا کی طرف سے عزت یافتہ ہے شَتَمْتَ وَمَا تَدْرِى حَقِيقَةً بَاطِنِي وَكُلُّ امْرِءٍ مِّنْ قَوْلِهِ يُسْتَفْسَرُ تُو نے مجھے گالیاں دیں اور میرا حال تجھے معلوم نہیں۔ اور ہر ایک انسان اپنے قول سے پوچھا جائے گا صَبَرُنَا عَلَى سَبِّ بِهِ آذَيْتَنَا وَلَكِنُ عَلَى مَا تَفْتَرَى لَا نَصْبِرُ ہم نے ان گالیوں پر تو صبر کیا جن کے ساتھ تو نے ہمارا دل دکھایا لیکن وہ جو تو نے ہم پر افترا کیا اس پر ہم صبر نہیں کر سکتے وَ وَاللَّهِ إِنِّى صَادِقَ لَسْتُ كَاذِبًا فَلَا تَهْلِكُوا مُسْتَعْجِلِينَ وَ فَكَّرُوا اور خدا کی قسم ! کہ میں صادق ہوں کا ذب نہیں ہوں ۔ پس تم جلدی کر کے ہلاک مت ہو اور خوب سوچ لو وَلَوْ كُنتُ كَذَّابًا شَقِيًّا لَضَرَّنِى عَدَاوَةٌ قَوْمٍ كَذَّبُونِي وَ كَفَّرُوا اور اگر میں جھوٹا بد بخت ہوتا تو ضرور مجھے ان لوگوں سے نقصان پہنچتا جنہوں نے دشمنی سے مجھے جھٹلایا اور کافر قرار دیا وَشَاهَدَتْ اَنَّ الْقَوْمَ كَيْفَ تَدَاكَنُوا عَلَى وَكَيْفَ رَمَوْا سِهَامًا وَّ جَمَّرُوا اور تو نے دیکھ لیا کہ قوم نے کیسے میرے پر بلوے کئے اور کیسے انہوں نے تیر چلائے اور کیسے وہ لڑائی پر جھے رَمَوْا كُلَّ صَخْرٍ كَانَ فِي اذْيَالِهِمْ بِغَيْظِ فَلَمُ أَقْلَقُ وَلَمُ أَتَحَيَّرُ جس قدر پتھر ان کے دامن میں تھے سب پھینک دیئے اور یہ کام غصہ کے ساتھ کیا۔ پس میں نہ بیقرار ہوا اور نہ حیران ہوا وَجُرحَ عِرْضِى مِنْ رِمَاحٍ إِهَانَةٍ وَأُلْقِيَ مِنْ سَبِّ إِلَى الْخَنْجَرُ اور میری آبر و اہانت کے نیزوں سے زخمی کی گئی اور دُشنام دہی سے میری طرف خنجر چھینکے گئے وَقَالُوا كَذُوبٌ مُّقْنِدٌ غَيْرُ صَادِقِ فَقُلْنَا احْسَنُوا إِنَّ الْخَفَايَا سَتَظْهَرُ (٥٣) اور انہوں نے کہا یہ جھوٹا دروغ گو ہے سچا نہیں۔ ہم نے کہا کہ تم سب دفع ہو آخر یہ خیفی حقیقت ظاہر ہو جائے گی وَسَبُّوا وَ أَذَرْنِي بِانُوَاعِ سَبِّهِمْ وَسَمَّون دَجَّالًا وَّسَمَّوْن اَبْتَرُ اور مجھے گالیاں دیں اور طرح طرح کی گالیوں سے دیکھ دیا۔ اور میرا نام دجال رکھا اور میرا نام شرمحض رکھا جس میں کوئی خیر نہیں وَ سَمَّوْن شَيْطَانًا وَّسَمَّوْن مُلْحِدًا وَسَمَّون مَلْعُونًا وَّ قَالُوا مُزَوِّرُ | اور میر انام شیطان رکھا اور میرا نام ملحد رکھا اور میر انام معنی رکھا اور کہا کہ یہ ایک دروغ باف آدمی ہے